Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उस दिन अत्याचारी अत्याचारी अपने हाथ चबाएगा। कहेंगा, "ऐ काश! मैंने रसूल के साथ मार्ग अपनाया होता!

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجس دن ظالم اپنے ہاتھوں کو چبائے گا،وہ کہے گا: اے کاش کہ میں رسول کے ساتھ (ہدایت)کاکچھ راستہ اختیار کرتا!

By Amin Ahsan Islahi

اور جس دن اپنی جان پر ظلم ڈھانے والا حسرت سے اپنے ہاتھ کاٹے گا اور کہے گا: کاش! میں نے رسول کی معیت میں راہ اختیار کی ہوتی ۔

By Hussain Najfi

اور اس دن ظالم ( حسرت سے ) اپنے ہاتھوں کو کاٹے گا ( اور ) کہے گا: کاش! میں نے رسول ( ص ) کے ساتھ ( سیدھا ) راستہ اختیار کیا ہوتا ۔

By Moudoodi

ظالم انسان اپنا ہاتھ چبائے گا اور کہے گا ” کاش میں نے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا ساتھ دیا ہوتا ۔

By Mufti Naeem

اور جس دن ظالم ( کافر ) اپنے ( دونوں ) ہاتھوں کو ( حسرت و افسوس کی وجہ سے ) کاٹ کھائے گا ( اور کہے گا ) کاش! میں نے رسول کے ساتھ راہِ ( ہدایت ) کو اختیار کیا ہوتا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جس دن ظالم انسان ( حسرت سے ) اپنے ہاتھوں کو کاٹ کھائے گا ، اور کہے گا : کاش میں نے پیغمبر کی ہمراہی اختیار کرلی ہوتی ۔

By Noor ul Amin

اس دن ظالم اپنے ہاتھوں کو کاٹے گا اور کہے گا:کاش!میں رسول کی راہ پر چلا ہوتا

By Kanzul Eman

اور جس دن ظالم اپنے ہاتھ چبا چبا لے گا ( ف۵۲ ) کہ ہائے کسی طرح سے میں نے رسول کے ساتھ راہ لی ہوتی ، ( ف۵۳ )

By Tahir ul Qadri

اور اس دن ہر ظالم ( غصہ اور حسرت سے ) اپنے ہاتھوں کو کاٹ کاٹ کھائے گا ( اور ) کہے گا: کاش! میں نے رسولِ ( اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی معیّت میں ( آکر ہدایت کا ) راستہ اختیار کر لیا ہوتا