और इसी तरह हम ने अपराधियों में से प्रत्यॆक नबी के लिये शत्रु बनाया। मार्गदर्शन और सहायता कॆ लिए तॊ तुम्हारा रब ही काफ़ी है।
اوراسی طرح ہم نے مجرموں میں سے ہرنبی کے لیے کوئی نہ کوئی دشمن بنایاہے اورآپ کارب ہی ہدایت دینے والا اور مدد کرنے والا کافی ہے۔
اور اسی طرح ہم نے مجرموں میں سے ہر نبی کے دشمن بنائے اور تیرا رب رہنمائی اور مدد کیلئے کافی ہے ۔
اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کیلئے مجرموں میں سے بعض کو دشمن بنایا اور آپ کا پروردگار راہنمائی اور مدد کیلئے کافی ہے ۔
اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ہم نے تو اسی طرح مجرموں کو ہر نبی کا دشمن بنایا ہے 42 اور تمہارے لیے تمہارا رب ہی رہنمائی اور مدد کو کافی ہے ۔ 43
اور ہم نے اس طرح گنہگاروں میں سے ہر نبی کے دشمن بنائے اور آپ کا رب ہدایت دینے اور مدد کرنے کے لیے کافی ہے ۔
اور ہم نے اسی طرح مجرم لوگوں کو ہر نبی کا دشمن بنایا ہے ۔ ( ١٠ ) اور تمہارا پروردگار ہدایت دینے اور مدد کرنے کے لیے کافی ہے ۔
اسی طرح ہم نے مجرموں کو ہرنبی کادشمن بنایا ہے اور آپ کا رب رہنمائی کرنے اور مدد دینے کو کافی ہے
اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لیے دشمن بنادیے تھے مجرم لوگ ( ف۵۷ ) اور تمہارا رب کافی ہے ہدایت کرنے اور مدد دینے کو ،
اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لئے جرائم شعار لوگوں میں سے ( ان کے ) دشمن بنائے تھے ( جو ان کے پیغمبرانہ مشن کی مخالفت کرتے اور اس طرح حق اور باطل قوتوں کے درمیان تضاد پیدا ہوتا جس سے انقلاب کے لئے سازگار فضا تیار ہو جاتی تھی ) ، اور آپ کا رب ہدایت کرنے اور مدد فرمانے کے لئے کافی ہے