क्या तुम ने उस को भी देखा, जिस ने अपना प्रभु अपनी (तुच्छ) इच्छा को बना रखा है? तो क्या तुम उस का ज़िम्मा ले सकते हो
کیاآپ نے اس شخص کودیکھاجس نے اپنی خواہشِ نفس کواپنا معبود بنا رکھا ہے؟ توکیا ایسے شخص پرآپ ذمہ دارہوں گے؟
بھلا یہ جس نے اپنی خواہش کو اپنا معبود بنا رکھا ہے ، تم اس کے ذمہ دار ہوگے؟
۔ ( اے رسول ( ص ) ) کیا آپ نے وہ شخص دیکھا ہے جس نے اپنی خواہش ( نفس ) کو اپنا خدا بنا رکھا ہے؟ کیا آپ اس کے ذمہ دار ہو سکتے ہیں؟
کبھی تم نے اس شخص کے حال پر غور کیا ہے جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا خدا بنا لیا ہو؟ 56 کیا تم ایسے شخص کو راہ راست پر لانے کا ذمہ لے سکتے ہو؟
۔ ( اے محبوبﷺ ) کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی نفسانی خواہش کو ہی اپنا معبود بنارکھا ہے تو کیا آپ ایسے شخص ( کی ہدایت ) کا ذمہ لے سکتے ہیں؟
بھلا بتاؤ جس شخص نے اپنا خدا اپنی نفسانی خواہش کو بنا لیا ہو ، تو ( اے پیغمبر ) کیا تم اس کی ذمہ داری لے سکتے ہو؟ ( ١٥ )
بھلاآپ نے اس پر غور کیا جس نے اپنی خواہش نفس کو ہی اپنامعبودبنارکھا ہےاس کو ( راہ راست پر لانے کے ) آپ ذمہ داربن سکتے ہیں ؟
کیا تم نے اسے دیکھا جس نے اپنی جی کی خواہش کو اپنا خدا بنالیا ( ف۷۹ ) تو کیا تم اس کی نگہبانی کا ذمہ لو گے ( ف۸۰ )
کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا ہے جس نے اپنی خواہشِ نفس کو اپنا معبود بنا لیا ہے؟ تو کیا آپ اس پر نگہبان بنیں گے