यही वह उदार अनुग्रह है जिस का एहसान तू मुझ पर जताता है कि तूने इसराईल की सन्तान को ग़ुलाम बना रखा है।"
اوریہی وہ احسان ہے جوتم مجھ پر جتا رہے ہو؟کہ تم نے بنی اسرائیل کو غلام بنارکھا ہے
اور یہ احسان ہے جو تم مجھے جتا رہے ہو جس کے عوض تم نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے ۔
اور یہی ( پرورش وغیرہ کا ) وہ احسان ہے جو تو مجھے جتا رہا ہے جب کہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے ۔
رہا تیرا احسان جو تو نے مجھ پر جتایا ہے تو اس کی حقیقت یہ ہے کہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا لیا تھا ۔ ” 18
۔ ( فرمایا ) اور ( کیا ) یہی نعمت ہے جس کا تم مجھ پر احسان جتاتے ہو کہ تم نے ( میری قوم ) بنی اسرائیل کوغلام بنارکھا ہے ۔
اور وہ احسان جو تم مجھ پر رکھ رہے ہو ( اس کی حقیقت ) یہ ہے کہ تم نے سارے بنو اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے ۔
مجھ پر تیرا کیا یہی وہ احسان ہے؟جسے توجتلارہا ہے کہ تونے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے
اور یہ کوئی نعمت ہے جس کا تو مجھ پر احسان جتاتا ہے کہ تو نے غَلام بناکر رکھے بنی اسرائیل ( ف۲٦ )
اور کیا وہ ( کوئی ) بھلائی ہے جس کا تو مجھ پر احسان جتا رہا ہے ( اس کا سبب بھی یہ تھا ) کہ تو نے ( میری پوری قوم ) بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا تھا