फिर मूसा ने अपनी लाठी फेकी तो क्या देखते हैं कि वह उसे स्वाँग को, जो वे रचाते हैं, निगलती जा रही है
پھرموسیٰ نے اپنی لاٹھی پھینکی تب یکایک وہ نگل رہی تھی جو جھوٹ وہ گھڑتے تھے۔
تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا تو یکایک وہ نگلنے لگا اس سوانگ کو جو وہ رچاتے تھے ۔
پھر موسیٰ نے اپنا عصا پھینکا تو وہ ایک دم ان کے بنائے ہوئے جھوٹ کو نگلنے لگا ۔
پھر موسی ( علیہ السلام ) نے اپنا عصا پھینکا تو یکایک وہ ان کے جھوٹے کرشموں کو ہڑپ کرتا چلا جا رہا تھا ۔
پھر ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ اچانک ان چیزوں کو جو کرتب جادوگروں نے گَھڑے تھے ، نگلنے لگی
اب موسیٰ نے اپنا عصا زمین پر ڈالا تو اچانک اس نے ( اژدھا بن کر ) اس تماشے کو نگلنا شروع کردیا جو وہ جھوٹ موٹ بنا رہے تھے ۔
پھرموسیٰ نے اپنی لاٹھی زمین پر ڈال دی جو دیکھتے ہی دیکھتے ان کے پر فریب کرتبوں کو نگلتی چلی گئی
تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا جبھی وہ ان کی بناوٹوں کو نگلنے لگا ( ف٤۷ )
پھر موسٰی ( علیہ السلام ) نے اپنا ڈنڈا ڈال دیا تو وہ ( اژدھا بن کر ) فوراً ان چیزوں کو نگلنے لگا جو انہوں نے فریب کاری سے ( اپنی اصل حقیقت سے ) پھیر رکھی تھیں