अपना हाथ गिरेबान में डाल। वह बिना किसी ख़राबी के उज्जवल चमकता निकलेगा। ये नौ निशानियों में से हैं फ़िरऔन और उस की क़ौम की ओर भेजने के लिए। निश्चय ही वे अवज्ञाकारी लोग हैं।"
اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو، وہ بے عیب سفید چمکتا ہوا نکلے گا۔یہ نونشانیوں میں سے ہیں فرعون اوراُس کی قوم کی طرف (جاؤ) یقیناًوہ نافرمان لوگ تھے
اور تم اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو ، وہ – بغیر کسی مرض کے – سفید نکلے گا ۔ نو نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کی قوم کے پاس ( جاؤ ) ۔ وہ بڑے ہی نافرمان لوگ ہیں!
اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو تو وہ کسی بیماری کے بغیر چمکتا ہوا نکلے گا ( یہ دو معجزے ہیں ) ان نو معجزات میں سے جنہیں لے کر آپ نے فرعون اور اس کی قوم کے پاس جانا ہے ۔ وہ بڑے ہی نافرمان لوگ ہیں ۔
اور ذرا اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں تو ڈالو ۔ چمکتا ہوا نکلے گا بغیر کسی تکلیف کے ۔ یہ ( دو نشانیاں ) نو نشانیوں میں سے ہیں فرعون اور اس کی قوم کی طرف ( لے جانے کے لیے ) 16 ، وہ بڑے بدکردار لوگ ہیں ۔ ”
اور اپنا ہاتھ اپنے گریباں میں داخل کیجیے ، وہ بغیر کسی برائی ( بیماری ) کے سفید چمکدار ( ہوکر ) نکلے گا ، یہ ( دو معجزے ) تو نشانیوں میں ( داخل ) ہیں ( جو ) فرعون اور اس کی قوم کی طرف ( لے جانے کے لیے تمہیں دیے جارہے ہیں ) بلاشبہ وہ نافرمان قوم ہیں ۔
اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں داخل کرو ، تو وہ کسی بیماری کے بغیر سفید ہو کر نکلے گا ۔ یہ دونوں باتیں ان نو نشانیوں میں سے ہیں جو فرعون اور اس کی قوم کی طرف ( تمہارے ذریعے ) بھیجی جارہی ہیں ۔ ( ٥ ) حقیقت یہ ہے کہ وہ نافرمان لوگ ہیں ۔
اوراپناہاتھ اپنے گریبان میں داخل کرو ، وہ کسی مرض کے بغیرچمکتاہوا نکلے گا ، یہ دومعجزات ، ان نومعجزات میں سے ہیں جنہیں لے کرآپکوفرعون اور اس کی قوم کے پاس جانا ہے اسلئے کہ وہ لوگ سرکش ونافرمان ہوچکے ہیں
اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈال نکلے گا سفید چمکتا بےعیب ( ف۱٦ ) نو نشانیوں میں ( ف۱۷ ) فرعون اور اس کی قوم کی طرف ، بیشک وہ بےحکم لوگ ہیں ،
اور تم اپنا ہاتھ اپنے گریبان کے اندر ڈالو وہ بغیر کسی عیب کے سفید چمک دار ( ہو کر ) نکلے گا ، ( یہ دونوں اللہ کی ) نو نشانیوں میں ( سے ) ہیں ( انہیں لے کر ) فرعون اور اس کی قوم کے پاس جاؤ ۔ بیشک وہ نافرمان قوم ہیں