मैंने उसे और उस की क़ौम के लोगों को अल्लाह से इतर सूर्य को सजदा करते हुए पाया। शैतान ने उन के कर्मों को उन के लिए शोभायमान बना दिया है और उन्हें मार्ग से रोक दिया है - अतः वे सीधा मार्ग नहीं पा रहे हैं। -
میں نے اُس کواوراُس کی قوم کو پایا کہ وہ اﷲ تعالیٰ کے سواسورج کوسجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے اُن کے اعمال اُن کے لیے خوش نما بنا دیے ہیں،پس انہیں سیدھی راہ سے روک دیا ہے، سو وہ ہدایت نہیں پاتے۔
میں نے اس کو اور اس کی قوم کو دیکھا کہ وہ اللہ کے سوا سورج کو پوجتے ہیں اور شیطان نے ان کے اعمال ان کی نگاہوں میں کھبا دیے ہیں ، پس ان کو صحیح راہ سے روک دیا ہے ، پس وہ راہ یاب نہیں ہورہے ہیں ۔
میں نے اسے اور اس کی قوم کو پایا ہے کہ وہ اللہ کو چھوڑ کر سورج کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے عملوں کو ان کی نظر میں خوشنما بنا دیا ہے ۔ پس اس نے انہیں اصل ( سیدھے ) راستہ سے ہٹا دیا ہے ۔ سو وہ ہدایت نہیں پاتے ۔
میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم اللہ کے بجائے سورج کے آگے سجدہ 30 کرتی ہے ” شیطان 31 نے ان کے اعمال ان کے لیے خوشنما بنا دیے 32 اور انہیں شاہراہ سے روک دیا ، اس وجہ سے وہ یہ سیدھا راستہ نہیں پاتے
میں نے اسے اور اس کی قوم کو دیکھا ہے کہ وہ اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا سورج کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے لیے ان کے ( برے ) اعمال کو خوش نما بنادیا ہے ، پس اس نے ان کو سیدھے راستے سے روک رکھا ہے اور وہ لوگ ہدایت پر نہیں آتے ہیں
میں نے اس عورت اور اس کی قوم کو پایا ہے کہ وہ اللہ کو چھوڑ کر سورج کے آگے سجدے کرتے ہیں ، اور شیطان نے ان کو یہ سجھا دیا ہے کہ ان کے اعمال بہت اچھے ہیں ، چنانچہ اس نے انہیں صحیح راستے سے روک رکھا ہے اور اس طرح وہ ہدایت سے اتنے دور ہیں ۔
میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم اللہ کو چھوڑکرسورج کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے کاموں کو ان کی نگاہوں میں خوبصورت بنا دیا ہے اور انہیں راہِ حق سے روک دیا ہے پس وہ گمراہ ہوگئے ہیں
میں نے اسے اور اس کی قوم کو پایا کہ اللہ کو چھوڑ کر سورج کو سجدہ کرتے ہیں ( ف۳۹ ) اور شیطان نے ان کے اعمال ان کی نگاہ میں سنوار کر ان کو سیدھی راہ سے روک دیا ( ف٤۰ ) تو وہ راہ نہیں پاتے ،
میں نے اسے اور اس کی قوم کو اللہ کی بجائے سورج کو سجدہ کرتے پایا ہے اور شیطان نے ان کے اَعمالِ ( بد ) ان کے لئے خوب خوش نما بنا دیئے ہیں اور انہیں ( توحید کی ) راہ سے روک دیا ہے سو وہ ہدایت نہیں پا رہے