Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कि अल्लाह को सजदा न करें जो आकाशों और धरती की छिपी चीज़ें निकालता है, और जानता है जो कुछ भी तुम छिपाते हो और जो कुछ प्रकट करते हो

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہ کہ وہ اﷲ تعالیٰ کو سجدہ نہیں کرتے جو آسمانوں اورزمین میں سے پوشیدہ چیزیں نکالتاہے اورجوکچھ تم چھپاتے ہواورجوکچھ تم ظاہرکرتے ہو،وہ جانتا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

( شیطان نے ان کو صحیح راہ سے روک دیا ہے ) کہ وہ اللہ کو سجدہ نہ کریں ، جو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ چیزوں کو ظاہر کرتا ہے اور وہ جانتا ہے جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو ۔

By Hussain Najfi

وہ کیوں اس خدا کو سجدہ نہ کریں جو آسمانوں اور زمین میں پوشیدہ چیزوں کو باہر لاتا ہے اور وہ جانتا ہے جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو ۔

By Moudoodi

کہ اس خدا کو سجدہ کریں جو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ چیزیں نکالتا ہے33 اور وہ سب کچھ جانتا ہے جسے تم لوگ چھپاتے ہو اور ظاہر کرتے ہو ۔ 34

By Mufti Naeem

کہ اس اللہ ( تعالیٰ ) کو سجدہ کیوں نہیںکرتے جو آسمانوں اور زمین میں چُھپی چیزوں کو نکالتا ہے اور جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ ظاہر کرتے ہو سب جانتا ہے

By Mufti Taqi Usmani

کہ اللہ کو سجدہ نہیں کرتے ، جو آسمانوں اور زمین کی چھپی ہوئی چیزوں کو باہر نکال لاتا ہے ، اور تم جو کچھ چھپاؤ اور جو کچھ ظاہر کرو ، سب کو جانتا ہے ۔

By Noor ul Amin

اسی لئے وہ اس اللہ کو سجدہ نہیں کرتے ہیںجو ان چیزوں کو نکالتا ہے جو زمین وآسمان میں چھپی ہوئی ہیں اور وہ سب کچھ جانتا ہے جسے تم چھپاتے ہو اور جسے ظاہرکرتے ہو

By Kanzul Eman

کیوں نہیں سجدہ کرتے اللہ کو جو نکالتا ہے آسمانوں اور زمین کی چھپی چیزیں ( ف٤۱ ) اور جانتا ہے جو کچھ تم چھپاتے ہو اور ظاہر کرتے ہو ( ف٤۲ )

By Tahir ul Qadri

اس لئے ( روکے گئے ہیں ) کہ وہ اس اللہ کے حضور سجدہ ریز نہ ہوں جو آسمانوں اور زمین میں پوشیدہ ( حقائق اور موجودات ) کو باہر نکالتا ( یعنی ظاہر کرتا ) ہے اور ان ( سب ) چیزوں کو جانتا ہے جسے تم چھپاتے ہو اور جسے تم آشکار کرتے ہو