Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कहो, "प्रशंसा अल्लाह के लिए है और सलाम है उन के उन बन्दों पर जिन्हें उस ने चुन लिया। क्या अल्लाह अच्छा है या वे जिन्हें वे साझी ठहरा रहे हैं?

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لئے ہے اورسلام اُس کے اُن بندوں پرجنہیں اُس نے چن لیا۔کیااﷲ تعالیٰ بہترہے یا وہ جنہیں یہ لوگ شریک بناتے ہیں؟

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ شکر کا سزاوار اللہ ہے اور اس کے ان بندوں پر سلامتی ورحمت ہے ، جن کو اس نے برگزیدہ کیا ۔ کیا اللہ بہتر ہے یا وہ چیزیں جن کو یہ شریک ٹھہراتے ہیں؟

By Hussain Najfi

آپ کہئے! ہر قِسم کی تعریف اللہ کیلئے ہے اور اس کے ان بندوں پر سلام ہو جنہیں اس نے منتخب کیا ہے ( ان سے پوچھو ) کیا اللہ بہتر ہے یا وہ ( معبود ) جنہیں وہ ( اللہ کا ) شریک ٹھہراتے ہیں؟

By Moudoodi

۔ ( اے نبی 71 ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کہو ، حمد ہے اللہ کے لیے اور سلام اس کے ان بندوں پر جنہیں اس نے برگزیدہ کیا ۔ ﴿ان سے پوچھو﴾ اللہ بہتر ہے یا وہ معبود جنہیں یہ لوگ اس کا شریک بنا رہے ہیں؟ 72

By Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ! ) آپ فرمادیجیے تمام تعریفیں اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہیں اور سلامتی اس کے ان بندوں پر جن کو اس نے منتخب فرمایا ، کیا اللہ ( تعالیٰ ) بہتر ہیں یا وہ ( معبوداِ باطل ) جن کو یہ شریک ٹھہراتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) کہو : تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور سلام ہو اس کے ان بندوں پر جن کو اس نے منتخب فرمایا ہے ( ٢٩ ) بتاؤ کیا اللہ بہتر ہے یا وہ جن کو ان لوگوں نے اللہ کی خدائی میں شریک بنا رکھا ہے ؟

By Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں اور سلام ہواس کے بندوں پر جنہیں اس نے ( رسالت کے لئے ) چن لیا کیا اللہ بہترہے یاوہ جنہیں یہ شریک بنارہے ہیں

By Kanzul Eman

تم کہو سب خوبیاں اللہ کو ( ف۹۹ ) اور سلام اس کے چنے ہوئے بندے پر ( ف۱۰۰ ) کیا اللہ بہتر ( ف۱۰۱ ) یا ان کے ساختہ شریک ( ف۱۰۲ )

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں اور اس کے منتخب ( برگزیدہ ) بندوں پر سلامتی ہو ، کیا اللہ ہی بہتر ہے یا وہ ( معبودانِ باطلہ ) جنہیں یہ لوگ ( اس کا ) شریک ٹھہراتے ہیں