Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

या वह जिस ने धरती को ठहरने का स्थान बनाया और उस के बीच-बीच में नदियाँ बहाई और उस के लिए मज़बूत पहाड़ बनाए और दो समुद्रों के बीच एक रोक लगा दी। क्या अल्लाह के साथ कोई और प्रभु पूज्य है? नहीं, उन में से अधिकतर लोग जानते ही नही!

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یا وہ جس نے زمین کوٹھہرنے کی جگہ بنایا؟ اوراس کے درمیان دریابنائے اوراُس کے لیے پہاڑ بنائے اوردوسمندروں کے درمیان ایک آڑبنائی؟کیااﷲ تعالیٰ کے ساتھ کوئی اورمعبود ہے؟ بلکہ ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے۔

By Amin Ahsan Islahi

( کیا تمہارے یہ اصنام سزاوار شکر ہیں ) یا وہ جس نے زمین کو ٹھکانا بنایا اور جس نے اس کے درمیان نہریں جاری کیں اور اس کیلئے اس نے پہاڑ بنائے اور دو سمندروں کے درمیان جس نے پردہ ڈال دیا؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ بلکہ ان کے اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

By Hussain Najfi

بھلا وہ کون ہے جس نے زمین کو قرارگاہ بنایا؟ اور اس کے درمیان نہریں ( ندیاں ) جاری کیں اور اس کیلئے بھاری پہاڑ بنائے اور دو دریاؤں کے درمیان پردہ حائل کر دیا ۔ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور الہ ہے؟ بلکہ ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔

By Moudoodi

اور وہ کون ہے جس نے زمین کو جائے قرار 74 بنایا اور اس کے اندر دریا رواں کیے اور اس میں ﴿پہاڑوں کی﴾ میخیں گاڑ دیں اور پانی کے دو ذخیروں کے درمیان پردے حائل کر دیے؟ 75 کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی ﴿ان کاموں میں شریک﴾ ہے؟ نہیں ، بلکہ ان میں سے اکثر لوگ نادان ہیں ۔

By Mufti Naeem

بھلا کون ہے جس نے زمین کو رہنے بسنے کی جگہ بنایا اور اس کے بیچ میں نہریں بنائیں اور اس کے لیے پہاڑ بنائے اور دو دریاؤں کے درمیان آڑ بنائی ، تو کیا اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ کوئی اور معبود ( بھی ) ہے ، بلکہ ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

By Mufti Taqi Usmani

بھلا وہ کون ہے جس نے زمین کو قرار کی جگہ بنایا ، اور اس کے بیچ بیچ میں دریا پیدا کیے ، اور اس ( کو ٹھہرانے ) کے لیے ( پہاڑوں کی ) میخیں گاڑ دیں ، اور دو سمندروں کے درمیان ایک آڑ رکھ دی؟ ( ٣١ ) کیا ( پھر بھی تم کہتے ہو کہ ) اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے؟ نہیں ! بلکہ ان میں سے اکثر لوگ حقیقت سے ناواقف ہیں ۔

By Noor ul Amin

بھلاکس نے زمین کو رہنے کی جگہ بنائی ہے اور اس کے اندرنہریں بنائیں اور اس کے لئے پہاڑ بنائے ( تاکہ ہچکولے نہ لے ) اور دو سمندروں کے درمیان ایک پر دہ بنایا؟ کیا اللہ کے ساتھ کسی اور معبودنے بھی یہ کام کیا ہے؟بلکہ ان میں سے اکثرعلم نہیں رکھتے

By Kanzul Eman

یا وہ جس نے زمین بسنے کو بنائی اور اس کے بیچ میں نہریں نکالیں اور اس کے لیے لنگر بنائے ( ف۱۰۷ ) اور دونوں سمندروں میں آڑ رکھی ( ف۱۰۸ ) کیا اللہ کے ساتھ اور خدا ہے ، بلکہ ان میں اکثر جاہل ہیں ( ف۱۰۹ )

By Tahir ul Qadri

بلکہ وہ کون ہے جس نے زمین کو قرار گاہ بنایا اور اس کے درمیان نہریں بنائیں اور اس کے لئے بھاری پہاڑ بنائے ۔ اور ( کھاری اور شیریں ) دو سمندروں کے درمیان آڑ بنائی؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی ( اور بھی ) معبود ہے؟ بلکہ ان ( کفار ) میں سے اکثر لوگ بے علم ہیں