Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

या वह जो व्यग्र की पुकार सुनता है, जब वह उसे पुकारे और तकलीफ़ दूर कर देता है और तुम्हें धरती में अधिकारी बनाता है? क्या अल्लाह के साथ कोई और पूज्य-प्रभु है? तुम ध्यान थोड़े ही देते हो

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یا وہ جو بے قرارکی دعاقبول کرتاہے جب وہ اُسے پکارتا ہے؟ اور وہ تکلیف دورکرتاہے اور تمہیں زمین کاجانشین بناتاہے؟کیااﷲ تعالیٰ کے ساتھ کوئی اور معبودہے؟تم بہت کم نصیحت حاصل کرتے ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

( کیا تمہارے یہ شرکاء مستحق عبادت ہیں ) یا وہ جو محتاج کی داد رسی کرتا ہے ، جبکہ وہ اس کو پکارتا ہے اور اس کے دکھ دور کرتا ہے اور تم کو زمین کی وراثت دیتا ہے؟ کیا اللہ کے سوا کوئی اور معبود بھی ہے؟ بہت ہی کم تم لوگ یاد دہانی حاصل کرتے ہو!

By Hussain Najfi

کون ہے جو مضطر و بے قرار کی دعا و پکار کو قبول کرتا ہے ۔ جب وہ اسے پکارتا ہے؟ اور اس کی تکلیف و مصیبت کو دور کر دیتا ہے؟ اور تمہیں زمین میں ( اگلوں کا ) جانشین بناتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور الہ ہے؟ نہیں - بلکہ یہ لوگ بہت کم نصیحت حاصل کرتے ہیں ۔

By Moudoodi

کون ہے جو بے قرار کی دعا سنتا ہے جبکہ وہ اسے پکارے اور کون اس کی تکلیف رفع کرتا ہے؟ 76 اور ﴿کون ہے جو﴾ تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے؟ 77 کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی ﴿یہ کام کرنے والا﴾ ہے؟ تم لوگ کم ہی سوچتے ہو ۔

By Mufti Naeem

بھلا کون ہے جو لاچار ( ومجبور ) کی التجا ( سنتا اور ) قبول کرتا ہے جب کہ وہ اسے پکارتا ہے اور تکلیف کو دور کرتا ہے اور تم کو زمین میں ( گزرے ہوئے لوگوں کا ) خلیفہ ( نائب ) بناتا ہے ، تو کیا اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ کوئی اور معبود ( بھی ) ہے ، تم میں سے بہت کم لوگ نصیحت حاصل کرتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

بھلا وہ کون ہے کہ جب کوئی بے قرار اسے پکارتا ہے تو وہ اس کی دعا قبول کرتا ہے ، اور تکلیف دور کردیتا ہے اور جو تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے؟ کیا ( پھر بھی تم کہتے ہو کہ ) اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے ؟ نہیں ! بلکہ تم بہت کم نصیحت قبول کرتے ہو ۔

By Noor ul Amin

بھلا کون ہے جو پر یشان حال کی پکارکی فریادرسی کرتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور اس کی تکلیف دورکرتا ہے اور ( کون ) تمہیں زمین کاجانشین بناتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبودبھی یہ کام کرتا ہے ؟لوگو!تم بہت ہی کم نصیحت قبول کرتے ہو

By Kanzul Eman

یا وہ جو لاچار کی سنتا ہے ( ف۱۱۰ ) جب اسے پکارے اور دور کردیتا ہے برائی اور تمہیں زمین کا وارث کرتا ہے ( ف۱۱۱ ) کیا اللہ کے ساتھ اور خدا ہے ، بہت ہی کم دھیان کرتے ہو ،

By Tahir ul Qadri

بلکہ وہ کون ہے جو بے قرار شخص کی دعا قبول فرماتا ہے جب وہ اسے پکارے اور تکلیف دور فرماتا ہے اور تمہیں زمین میں ( پہلے لوگوں کا ) وارث و جانشین بناتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی ( اور بھی ) معبود ہے؟ تم لوگ بہت ہی کم نصیحت قبول کرتے ہو