Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कहो, "जिस की तुम जल्दी मचा रहे हो बहुत सम्भव है कि उस का कोई हिस्सा तुम्हारे पीछे ही लगा हो।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں ہو سکتا ہے کہ جسے تم جلدی مانگتے ہو، اس کاکچھ حصہ تمہارے پیچھے آئے۔

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ بہت ممکن ہے کہ جس چیز کیلئے تم جلدی مچائے ہوئے ہو ، اس کا کوئی حصہ تمہارے پیچھے ہی لگا ہوا ہو ۔

By Hussain Najfi

آپ کہئے! بہت ممکن ہے کہ جس ( عذاب ) کیلئے تم جلدی کر رہے ہو اس کا کچھ حصہ تمہارے پیچھے آ لگا ہو ( قریب آگیا ہو ) ۔

By Moudoodi

کہو کیا عجب کہ جس عذاب کے لیے تم جلدی مچا رہے ہو اس کا ایک حصہ تمہارے قریب ہی آلگا ہو ۔ 89

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ جس ( عذاب ) کی تم جلدی مچارہے ہو شاید کچھ اس میں سے تمہارے قریب آپہنچا ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : کچھ بعید نہیں ہے کہ جس عذاب کی تم جلدی مچا رہے ہو ، اس کا کچھ حصہ تمہارے بالکل پاس آلگا ہو ۔ ( ٣٣ )

By Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ: کیا عجب جس عذاب کے جلدآنے کاتم مطالبہ کرتے ہواس کا ایک حصہ تمہارے قریب ہی آلگاہو

By Kanzul Eman

تم فرماؤ قریب ہے کہ تمہارے پیچھے آ لگی ہو بعض وہ چیز جس کی تم جلدی مچا رہے ہو ( ف۱۲۷ )

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: کچھ بعید نہیں کہ اس ( عذاب ) کا کچھ حصہ تمہارے نزدیک ہی آپہنچا ہو جسے تم بہت جلد طلب کر رہے ہو