निश्चय ही तुम्हारा रब भली-भाँति जानता है, जो कुछ उन के सीने छिपाए हुए हैं और जो कुछ वे प्रकट करते हैं।
اور یقیناًآپ کا رب جانتاہے جو ان کے سینے چھپاتے ہیں اورجووہ ظاہرکرتے ہیں۔
اور بیشک تمہارا رب خوب جانتا ہے جو ان کے سینے چھپائے ہوئے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں ۔
اور یقیناً آپ کا پروردگار خوب جانتا ہے اسے جو ان کے سینے چھپائے ہوئے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں ۔
بلا شبہ تیرا رب خوب جانتا ہے جو کچھ ان کے سینے اپنے اندر چھپائے ہوئے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں ۔ 91
اور آپ کا رب البتہ جو کچھ ان کے سینے چھپاتے ہیں اور جو کچھ یہ لوگ ظاہر کرتے ہیں ( کو ) جانتا ہے
اور یقین رکھو کہ تمہارا پروردگار وہ ساری باتیں بھی جانتا ہے جو ان کے سینے چھپائے ہوئے ہیں ، اور وہ باتیں بھی وہ علانیہ کرتے ہیں ۔
اور بلاشبہ تمہارا رب خوب جانتا ہےجو ان کے سینے چھپائے ہوئے ہیں اورجو کچھ ظاہرکرتے ہیں
اور بیشک تمہارا رب جانتا ہے جو ان کے سینوں میں چھپی ہے اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں ( ف۱۳۰ )
اور بیشک آپ کا رب ان ( باتوں ) کو ضرور جانتا ہے جو ان کے سینے ( اندر ) چھپائے ہوئے ہیں اور ( ان باتوں کو بھی ) جو یہ آشکار کرتے ہیں