Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और मूसा की माँ का हृदय विचलित हो गया। निकट था कि वह उसको प्रकट कर देती, यदि हम उस के दिल को इस ध्येय से न सँभालते कि वह मोमिनों में से हो

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورموسیٰ کی ماں کادل خالی ہو گیا۔قریب تھاکہ وہ اُسے ظاہرکردیتی اگریہ بات نہ ہوتی کہ ہم نے بندباندھ دیا اس کے دل پرتاکہ وہ مومنوں میں سے ہو جائے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور موسیٰ کی ماں کا دل بالکل بے چین ہوگیا ۔ قریب تھا کہ وہ اس کے راز کو ظاہر کردیتی اگر ہم اس کے دل کو نہ سنبھالتے کہ وہ اہلِ ایمان میں سے بنی رہے ۔

By Hussain Najfi

اور مادرِ موسیٰ کا دل بے چین ہوگیا اور قریب تھا کہ وہ اس ( بچہ ) کا حال ظاہر کر دے ۔ اگر ہم اس کے دل کو مضبوط نہ کرتے تاکہ وہ ( ہمارے وعدہ پر ) ایمان لانے والوں میں سے ہو ۔

By Moudoodi

ادھر موسی ( علیہ السلام ) کی ماں کا دل اڑا جا رہا تھا ۔ وہ اس کا راز فاش کر بیٹھتی اگر ہم اس کی ڈھارس نہ بندھا دیتے تاکہ وہ ﴿ہمارے وعدے پر﴾ ایمان لانے والوں میں سے ہو ۔

By Mufti Naeem

اور ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کی والدہ کا دل بے قرار ( بچے کی یاد کے سوا ہر چیز سے خالی ) ہوگیا قریب تھا کہ وہ اس ( راز ) کو ظاہر کردیتیں اگر ہم نے ان کے دل کو مضبوط نہ کردیا ہوتا ، تاکہ وہ ( اللہ تعالیٰ کے وعدے پر ) ایمان لانے والوں میں رہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

ادھر موسیٰ کی والدہ کا دل بے قرار تھا ۔ قریب تھا کہ وہ یہ سارا راز کھول دیتیں ، اگر ہم نے ان کے دل کو سنبھالا نہ ہوتا ، تاکہ وہ ( ہمارے وعدے پر ) یقین کیے رہیں ۔

By Noor ul Amin

اور موسیٰ کی والدہ کادل سخت بے قرار ہوگیا اور قریب تھیں کہ وہ اس رازکوفاش کردیتیں اگرہم اس کی ڈھارس نہ بندھاتے تاکہ وہ ( موسیٰ کو واپس لوٹانے کے وعدہ پر ) یقین کرنے والوں سے ہوجائے

By Kanzul Eman

اور صبح کو موسیٰ کی ماں کا دل بےصبر ہوگیا ( ف۲۳ ) ضرور قریب تھا کہ وہ اس کا حال کھول دیتی ( ف۲٤ ) اگر ہم نہ ڈھارس بندھاتے اس کے دل پر کہ اسے ہمارے وعدہ پر یقین رہے ( ف۲۵ )

By Tahir ul Qadri

اور موسٰی ( علیہ السلام ) کی والدہ کا دل ( صبر سے ) خالی ہوگیا ، قریب تھا کہ وہ ( اپنی بے قراری کے باعث ) اس راز کو ظاہر کردیتیں اگر ہم ان کے دل پر صبر و سکون کی قوّت نہ اتارتے تاکہ وہ ( وعدۂ الٰہی پر ) یقین رکھنے والوں میں سے رہیں