इस प्रकार हम उसे उस की माँ के पास लौटा लाए, ताकि उस की आँख ठंड़ी हो और वह शोकाकुल न हो और ताकि वह जान ले कि अल्लाह का वादा सच्चा है, किन्तु उन में से अधिकतर लोग जानते नहीं
تو ہم نے موسیٰ کو اُس کی ماں کی طرف لوٹادیاتاکہ اُس کی آنکھ ٹھنڈی ہو اوروہ غمگین نہ ہواورتاکہ وہ جان لے کہ اﷲ تعالیٰ کاوعدہ سچاہے لیکن ان کے اکثرلوگ نہیں جانتے۔
پس ہم نے اس کو اس کی ماں کی طرف لوٹا دیا کہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کھائے اور تاکہ وہ اچھی طرح جان لے کہ اللہ کا وعدہ پورا ہوکے رہتا ہے لیکن اکثر لوگ اس حقیقت کو نہیں جانتے ۔
اس طرح ہم نے وہ ( بچہ ) اس کی ماں کی طرف لوٹا دیا ۔ تاکہ اس کی آنکھ ٹھنڈی اور غمناک نہ ہو اور یہ بھی جان لے کہ اللہ کا وعدہ سچا ہوتا ہے لیکن اکثر لوگ ( یہ بات ) نہیں جانتے ۔
اس طرح ہم 16 موسی ( علیہ السلام ) کو اس کی ماں کے پاس پلٹا لائے تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غمگین نہ ہو اور جان لے کہ اللہ کا وعدہ سچا تھا ، 17 مگر اکثر لوگ اس بات کو نہیں جانتے ۔ ” ؏١
پس ( اس طرح ) ہم نے اس ( موسیٰ علیہ السلام ) کو ان کی والدہ کی طرف لوٹادیا تاکہ اس کی آنکھیں ( اپنے بچے کو دیکھ کر ) ٹھنڈی ہوں اوروہ غم نہ کرے اور تاکہ وہ ( یہ بھی ) جان لے کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) کا وعدہ سچا ہوتا ہے اور لیکن ان میں سے اکثر لوگ ( اس حقیقت کو ) نہیں جانتے
اس طرح ہم نے موسیٰ کو ان کی ماں کے پاس لوٹا دیا ، تاکہ ان کی آنکھ ٹھنڈی رہے ، اور وہ غمگین نہ ہوں ، اور تاکہ انہیں اچھی طرح معلوم ہوجائے کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔
چنانچہ ہم نے موسیٰ کو اس کی والدہ کی طرف ہی لوٹادیاتاکہ وہ اپنی آنکھ ٹھنڈی کرے اور غمزدہ نہ رہے اور یہ جان لے کہ اللہ کا وعدہ س چاہےلیکن اکثرلوگ یہ بات نہیں جانتے
تو ہم نے اسے اس کی ماں کی طرف پھیرا کہ ماں کی آنکھ ٹھنڈی ہو اور غم نہ کھائے اور جان لے کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ( ف۳۰ )
پس ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) کو ( یوں ) ان کی والدہ کے پاس لوٹا دیا تاکہ ان کی آنکھ ٹھنڈی رہے اور وہ رنجیدہ نہ ہوں اور تاکہ وہ ( یقین سے ) جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے