और ख़याल करो, जिस दिन वह उन्हें पुकारेगा और कहेगा, "तुम ने रसूलों को क्या उत्तर दिया था?"
اور جس دن وہ(اللہ تعالیٰ ) اُنہیں پکارے گاپس فرمائے گا: ’’تم نے رسولوں کو کیا جواب دیاتھا؟‘‘
اور اس دن کا دھیان کرو ، جس دن خدا ان کو پکارے گا اور پوچھے گا کہ تم نے رسولوں کو کیا جواب دیا؟
اور ( وہ دن یاد کرو ) جس دن اللہ انہیں پکارے گا اور کہے گا کہ تم نے پیغمبروں کو کیا جواب دیا تھا؟
اور ﴿فراموش نہ کریں یہ لوگ﴾ وہ دن جبکہ وہ ان کو پکارے گا اور پوچھے گا کہ ” جو رسول بھیجے گئے تھے انہیں تم نے کیا جواب دیا تھا ؟ ”
اور جس دن وہ ( اللہ تعالیٰ ) ان کو پکاریں گے پس فرمائیں گے تم لوگوں نے رسولوں کو ( ان کی دعوت کا ) کیا جواب دیا تھا؟
اور وہ دن ( بھی ہرگز نہ بھولو ) جب اللہ ان کو پکارے گا ، اور کہے گا : تم نے پیغمبروں کو کیا جواب دیا تھا؟
اور جس دن اللہ انہیں پکارے گااور پوچھے گاکہ : ’’تم نے رسولوں کو کیا جواب دیاتھا؟‘‘
اور جس دن انھیں ندا کرتے گا تو فرمائے گا ( ف۱٦٦ ) تم نے رسولوں کو کیا جواب دیا ( ف۱٦۷ )
اور جس دن ( اللہ ) انہیں پکارے گا تو وہ فرمائے گا: تم نے پیغمبروں کو کیا جواب دیا تھا