कह दो, "मेरे और तुम्हारे बीच अल्लाह गवाह के रूप में काफ़ी है।" वह जानता है जो कुछ आकाशों और धरती में है। जो लोग असत्य पर ईमान लाए और अल्लाह का इनकार किया वही हैं जो घाटे में हैं
آپ کہہ دیں کہ میرے اورتمہارے درمیان اﷲ تعالیٰ گواہ کافی ہے وہ جانتاہے جوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور جولوگ باطل پر ایمان لائے اور انہوں نے اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کفرکیا،وہی خسارہ اٹھانے والے ہیں۔
کہہ دو کہ اللہ میرے اور تمہارے درمیان گواہی کیلئے کافی ہے ۔ وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو لوگ باطل پر ایمان لائے اور اللہ کا جنہوں نے انکار کیا ، وہی لوگ اصلی نامراد ہیں ۔
۔ ( اے رسول ( ص ) ) آپ کہہ دیجئے! کہ میرے اور تمہارے درمیان گواہی کیلئے اللہ کافی ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب کچھ جانتا ہے اور جو لوگ باطل پر ایمان لاتے ہیں اور اللہ کا انکار کرتے ہیں وہی نقصان اٹھانے والے ہیں ۔
۔ ( اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) کہو کہ ” میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہی کے لیے کافی ہے ۔ وہ آسمانوں اور زمین میں سب کچھ جانتا ہے ۔ جو لوگ باطل کو مانتے ہیں اور اللہ سے کفر کرتے ہیں وہی خسارے میں رہنے والے ہیں ۔ ”
آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے ، اللہ ( تعالیٰ ) میرے اور تم لوگوں کے درمیان گواہی کے لیے کافی ہیں ، وہ جو کچھ آسمانوں اور مین میں ہے ( اسے ) جانتے ہیں اور جو لوگ باطل پر ایمان لائے اور انہوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کا کفر کیا یہی لوگ ہیں جو خسارے والے ہیں
کہہ دو کہ : میرے اور تمہارے درمیان گواہی دینے کے لیے اللہ کافی ہے ، اسے ان تمام چیزوں کا علم ہے جو آسمانوں اور زمین میں موجود ہیں ۔ اور جو لوگ باطل پر ایمان لائے ہیں ، اور اللہ کا انکار کیا ہے ، وہی ہیں جو سخت نقصان اٹھانے والے ہیں ۔
آپ کہہ دیجئے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ ہی کی گو اہی کافی ہے ، آسمانوں اور زمین میںجو ہے اسے وہ جانتا ہے اور جو لوگ باطل کو مانتے ہیں اور اللہ کا انکارکرتے ہیں وہی نقصان اٹھانے والے ہیں
تم فرماؤ اللہ بس ہے میرے اور تمہارے درمیان گواہ ( ف۱۳۰ ) جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ، اور وہ جو باطل پر یقین لائے اور اللہ کے منکر ہوئے وہی گھاٹے میں ہیں ،
آپ فرما دیجئے: میرے اور تمہارے درمیان اﷲ ہی گواہ کافی ہے ۔ وہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ( سب کا حال ) جانتا ہے ، اور جو لوگ باطل پر ایمان لائے اور اﷲ کا انکار کیا وہی نقصان اٹھانے والے ہیں