वे तुम से यातना के लिए जल्दी मचा रहे हैं। यदि इसका एक नियत समय न होता तो उन पर अवश्य ही यातना आ जाती। वह तो अचानक उन पर आकर रहेगी कि उन्हें ख़बर भी न होगी
اوروہ آپ سے جلدعذاب مانگتے ہیں اوراگرایک مدت مقررہ نہ ہوتی تواُن پر عذاب ضرور آجاتا اوریقیناًوہ اُن پراچانک آئے گاحالانکہ وہ شعوربھی نہ رکھتے ہوں گے۔
اور یہ لوگ تم سے عذاب کیلئے جلدی مچائے ہوئے ہیں اور اگر اس کیلئے ایک مدت مقرر نہ ہوتی تو ان پر عذاب آدھمکتا اور وہ ان کے اوپر اچانک آجائے گا اور ان کو اس کی خبر بھی نہ ہوگی ۔
اور یہ لوگ آپ سے جلدی عذاب لانے کا مطالبہ کرتے ہیں حالانکہ اگر ( اس کیلئے ) ایک وقتِ مقرر نہ ہوتا تو ان پر ( کبھی کا ) عذاب آچکا ہوتا ۔ اور وہ اس طرح ان پر اچانک آپڑے گا کہ انہیں خبر بھی نہ ہوگی ۔
یہ لوگ تم سے عذاب جلدی لانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ 93 اگر ایک وقت مقرر نہ کر دیا گیا ہوتا تو ان پر عذاب آچکا ہوتا ۔ اور یقینا ( اپنے وقت پر ) وہ آکر رہے گا اچانک ، اس حال میں کہ انہیں خبر بھی نہ ہوگی ۔
اور ( اے محبوب ﷺ ) وہ لوگ آپ سے عذاب کی جلدی مچاتے ہیں اور اگر ایک مدت مقرر نہ ہوتی تو البتہ ان پر عذاب آجاتا اور البتہ وہ ان پر اچانک آئے گا اور ان کو خبر بھی نہ ہوگی ۔
اور یہ لوگ تم سے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں ، اگر ( عذاب کا ) ایک معین وقت نہ ہوتا تو ان پر ضرور عذاب آجاتا اور وہ آئے گا ضرور ( مگر ) اتنا اچانک کہ ان کو پتہ بھی نہیں چلے گا ۔
یہ لوگ ( مشرکینِ مکہ ) آپ سے جلدعذاب لانے کامطالبہ کرتے ہیں ، اور اگر عذاب کاوقت مقررنہ ہوتا تو وہ ان پر آچکاہوتا اور وہ ان پر اچانک آجائے گاکہ انہیں خبرتک نہ ہوگی
اور تم سے عذاب کی جلدی کرتے ہیں ( ف۱۳۱ ) اور اگر ایک ٹھہرائی مدت نہ ہوتی ( ف۱۳۲ ) تو ضرور ان پر عذاب آجاتا ( ف۱۳۳ ) اور ضرور ان پر اچانک آئے گا جب وہ بےخبر ہوں گے ،
اور یہ لوگ آپ سے عذاب میں جلدی چاہتے ہیں ، اور اگر ( عذاب کا ) وقت مقرر نہ ہوتا تو ان پر عذاب آچکا ہوتا ، اور وہ ( عذاب یا وقتِ عذاب ) ضرور انہیں اچانک آپہنچے گا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی