ये अल्लाह की आयतें हैं जो हम तुमको हक़ के साथ सुना रहे हैं, और अल्लाह जहान वालों पर ज़ुल्म नहीं चाहता।
یہ اﷲ تعالیٰ کی آیات ہیں جو ہم حق کے ساتھ پڑھ کر آپ کوسناتے ہیں۔اوراﷲ تعالیٰ تمام جہانوں کے لیے ظلم کاارادہ نہیں رکھتا۔
یہ اللہ کی آیات ہیں ، جو ہم تمہیں حق کے ساتھ سُنا رہے ہیں اور اللہ عالم والوں پر کوئی ظلم نہیں کرنا چاہتا ۔
یہ آیاتِ الٰہیہ ہیں جو ہم سچائی کے ساتھ تمہیں پڑھ کر سنا رہے ہیں کیونکہ خدا جہان والوں پر ظلم کرنے کا ارادہ بھی نہیں کرتا ۔
یہ اللہ کے ارشادات ہیں ۔ جو ہم تمہیں ٹھیک ٹھیک سنا رہے ہیں ، کیونکہ اللہ دنیا والوں پر ظلم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ۔ 87
یہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی آیات ہیں جو ہم آپ ( ﷺ ) پر صحیح صحیح پڑھتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) جہان والوں پر ( ذرا بھی ) ظلم نہیں چاہتے ۔
یہ اللہ کی آیتیں ہیں جو ہم تمہیں ٹھیک ٹھیک پڑھ کر سنا رہے ہیں ، اور اللہ دنیا جہان کے لوگوں پر کسی طرح کا ظلم نہیں چاہتا ۔
یہ ہیں اللہ کی آیات ، جو ہم آپ کو ٹھیک ٹھیک سنارہے ہیں اور اللہ تعالیٰ جہاں والوں پر ظلم کاکوئی ارادہ نہیں رکھتا
یہ اللہ کی آیتیں ہیں کہ ہم ٹھیک ٹھیک تم پر پڑھتے ہیں ، اور اللہ جہاں والوں پر ظلم نہیں چاہتا ( ف۱۹۸ )
یہ اللہ کی آیتیں ہیں جنہیں ہم آپ پر حق کے ساتھ پڑھتے ہیں ، اور اللہ جہان والوں پر ظلم نہیں چاہتا