Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ ईमान वालो! सूद कई गुना बढ़ा-चढ़ा कर न खाओ और अल्लाह से डरो; ताकि तुम कामयाब हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے لوگوجو ایمان لائے ہو! کئی گناسودنہ کھاؤ جودگنے کیے ہوئے ہوں اوراﷲ تعالیٰ سے ڈروتاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔

By Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! سود نہ کھاؤ ، دگنا چوگنا بڑھتا ہوا اور اللہ سے ڈرو تاکہ تم فلاح پاؤ ۔

By Hussain Najfi

اے ایمان والو! یہ دوگنا چوگنا بڑھتا چڑھتا سود نہ کھاؤ ( اللہ کی نافرمانی ) سے ڈرو تاکہ تم فلاح پاؤ ۔

By Moudoodi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، یہ بڑھتا اور چڑھتا سود کھانا چھوڑ دو98 اور اللہ سے ڈرو ، امید ہے کہ فلاح پاؤ گے ۔

By Mufti Naeem

اے ایمان والو! تم اضافے پر اضافہ کرتے ہوئے ( سود مرکب ) نہ کھائو اور اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرو تاکہ تم کامیاب ہوجائو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! کئی گنا بڑھا چڑھا کر سود مت کھاؤ ، اور اللہ سے ڈرو تاکہ تمہیں فلاح حاصل ہو ( ٤٤ )

By Noor ul Amin

اے ایمان والو!دگناچوگناکرکے سودمت کھائواوراللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم ( آخرت میں ) نجات پاسکو

By Kanzul Eman

اے ایمان والوں سود دونا دون نہ کھاؤ ( ف۲۳٤ ) اللہ سے ڈرو اس امید پر کہ تمہیں فلاح ملے ،

By Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! دو گنا اور چوگنا کر کے سود مت کھایا کرو ، اور اللہ سے ڈرا کرو تاکہ تم فلاح پاؤ