Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अल्लाह ही के इख़्तियार में है जो कुछ आसमानों में है और जो कुछ ज़मीन में है, वह जिसको चाहे बख़्श दे और जिसको चाहे अज़ाब दे, और अल्लाह बहुत बख़्शने वाला, रहम करने वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اﷲ تعالیٰ ہی کاہے جوکچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے،وہ جس کو چاہتاہے بخش دیتاہے اورجس کوچاہتاہے عذاب دیتاہے اور اﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ ہی کے اختیار میں ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ۔ وہ جس کو چاہے گا بخشے گا اور جس کو چاہے گا عذاب دے گا اور اللہ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمینوں میں ہے سب اللہ ہی کا ہے ۔ وہ جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے ۔ اور جسے چاہتا ہے سزا دیتا ہے اور اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے ۔

By Moudoodi

زمین اور آسمانوں میں جو کچھ ہے اس کا مالک اللہ ہے ، جس کو چاہے بخش دے اور جس کو چاہے عذاب دے ، وہ معاف کرنے والا اور رحیم ہے ۔ 97 ؏١۳

By Mufti Naeem

اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب کا سب اللہ ( تعالیٰ ) ہی کا ہے وہ جسے چاہیں معاف فرما دیں اور جسے چاہیں عذاب دیں اور اللہ ( تعالیٰ ) بڑے معاف فرمانے والے ، رحم فرمانے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے ۔ وہ جس کو چاہتا ہے معاف کردیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے عذاب دیتا ہے ، اور اللہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

جوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ کا ہے وہ جسے چاہتا ہے معاف کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے سزادے دیتا ہے اور وہ بخش دینے والااور نہایت رحم کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے جسے چاہے بخشے اور جسے چاہے عذاب کرے ، اور اللہ بخشنے والا مہربان ،

By Tahir ul Qadri

اور اللہ ہی کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے ۔ وہ جسے چاہے بخش دے جسے چاہے عذاب دے ، اور اللہ نہایت بخشنے والا مہربان ہے