Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

तुम्हारा इस बात में कोई दख़ल नहीं कि अल्लाह उनकी तौबा क़बूल करे या उनको अज़ाब दे; क्योंकि वह ज़ालिम हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کواس معاملے میں کوئی اختیارنہیں،خواہ اﷲ تعالیٰ ان کی توبہ قبول فرمائے یاان کوعذاب دے،بلاشبہ وہی ظالم ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

تمہیں اس معاملے میں کوئی اختیار نہیں ۔ ممکن ہے خدا ان کی توبہ قبول کرے یا انہیں عذاب دے ، کیونکہ وہ ظالم ہیں ۔

By Hussain Najfi

اے رسول ( ص ) ! خدا کے امر ( فیصلہ ) میں تمہیں کوئی اختیار نہیں ہے ( بلکہ یہ اختیار اللہ کے پاس ہے ) چاہے تو ان کی توبہ قبول کرے اور چاہے تو انہیں سزا دے ۔ کیونکہ یہ لوگ بہرحال ظالم ہیں ۔

By Moudoodi

﴿اے پیغمبر!﴾ فیصلہ کے اختیارات میں تمہارا کوئی حصہ نہیں ، اللہ کو اختیار ہے چاہے انھیں معاف کرے ، چاہے سزا دے کیونکہ وہ ظالم ہیں ۔

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) کو ان کے معاملے میں کوئی سروکار نہیں کہ اللہ ( تعالیٰ ) چاہے تو توبہ کی توفیق دیدے یا انہیں عذاب دیدے کیونکہ وہ ظلم کرنے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغبر ) تمہیں اس فیصلے کا کوئی اختیار نہیں کہ اللہ ان کی توبہ قبول کرے یا ان کو عذاب دے کیونکہ یہ ظالم لوگ ہیں ۔ *

By Noor ul Amin

اے نبی!آپ کا اس بات میں کچھ اختیارنہیں اللہ چاہے توانہیں معاف کردے ، چاہے توسزادے ، وہ بہرحال ظالم تو ہیں ہی

By Kanzul Eman

یہ بات تمہارے ہاتھ نہیں یا انہیں توبہ کی توفیق دے یا ان پر عذاب کرے کہ وہ ظالم ہیں ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! اب ) آپ کا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں چاہے تو اللہ انہیں توبہ کی توفیق دے یا انہیں عذاب دے کیونکہ وہ ظالم ہیں