जिन लोगों ने ईमान के बदले कुफ़्र को ख़रीदा है वे अल्लाह का कुछ बिगाड़ नहीं सकते, और उनके लिए दर्दनाक अज़ाब है।
یقیناجن لوگوں نے ایمان کے بدلے میں کفرخریداہے،وہ اللہ تعالیٰ کوہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے اوراُن کے لئے دردناک عذاب ہے۔
بیشک جنہوں نے ایمان سے کفر کو بدلا ، وہ اللہ کا کچھ بھی نہ بگاڑیں گے اور ان کیلئے ایک دردناک عذاب ہے ۔
بے شک جن لوگوں نے ایمان کے بدلے کفر خرید لیا ہے وہ ہرگز اللہ کو کچھ نقصان نہیں پہنچائیں گے اور ان کے لیے دردناک عذاب ( تیار ) ہے ۔
جو لوگ ایمان کو چھوڑ کر کفر کے خریدار بنے ہیں وہ یقیناً اللہ کا کوئی نقصان نہیں کر رہے ہیں ، ان کے لیے دردناک عذاب تیار ہے ،
بلاشبہ جن لوگوں نے ایمان کے بدلے کفر کو خرید لیا ہے وہ ہرگز اللہ ( تعالیٰ ) کو ذرا بھی نقصان نہیںپہنچا سکتے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے
جن لوگوں نے ایمان کے بدلے کفر کو مول لے لیا ہے وہ اللہ کو ہرگز ذرا بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے ، اور ان کے لیے ایک دکھ دینے والا عذاب ( تیار ہے ۔
جن لوگوں نے ایمان کے بدلے کفرکوخریدا ہے یہ اللہ ( کے دین ) کاکچھ بگاڑنہ سکیں گے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہوگا
وہ جنہوں نے ایمان کے بدلے کفر مول لیا ( ف۳٤۹ ) اللہ کا کچھ نہ بگاڑیں گے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ،
بیشک جنہوں نے ایمان کے بدلے کفر خرید لیا ہے وہ اللہ کا کچھ نقصان نہیں کر سکتے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے