Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो लोग कुफ़्र कर रहे हैं यह ख़्याल न करें कि हम जो उनको मोहलत दे रहे हैं यह उनके हक़ में बेहतर है, हम तो बस इसलिए मोहलत दे रहे हैं कि वह जुर्म में और बढ़ जाएं, और उनके लिए ज़लील करने वाला अज़ाब है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجن لوگوں نے کفرکیاوہ ہرگزیہ گمان نہ کریں کہ یقیناًہم اُنہیں جو مہلت دے رہے ہیں وہ اُن کے لیے بہترہے ہم اُنہیں اسی لئے مہلت دے رہے ہیں تاکہ وہ گناہ میں اورزیادہ بڑھ جائیں اوراُن کے لئے رُسواکن عذاب ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جن لوگوں نے کفر کیا ، یہ نہ گمان کریں کہ یہ جو ہم ان کو ڈھیل دے رہے ہیں تو یہ ان کے حق میں کوئی بہتر بات ہے ۔ ہم تو بس اسی لئے ڈھیل دے رہے ہیں کہ گناہ میں کچھ اضافہ کرلیں اور ان کیلئے ذلیل کرنے والا عذاب ہے ۔

By Hussain Najfi

اور کافر یہ ہرگز خیال نہ کریں کہ ہم جو انہیں ڈھیل دے رہے ہیں ( ان کی رسی دراز رکھتے ہیں ) یہ ان کے لیے کوئی اچھی بات ہے یہ ڈھیل تو ہم صرف اس لئے انہیں دے رہے ہیں کہ وہ زیادہ گناہ کر لیں ۔ ( آخرکار ) ان کے لیے رسوا کرنے والا عذاب ہے ۔

By Moudoodi

یہ ڈھیل جو ہم انھیں دیے جاتے ہیں اس کو یہ کافر اپنے حق میں بہتری نہ سمجھیں ، ہم تو انھیں اس لیے ڈھیل دے رہے ہیں کہ یہ خوب بارِ گناہ سمیٹ لیں ، پھر ان کےلیے سخت ذلیل کرنے والی سزا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور جن لوگوں نے کفر اختیار کر رکھا ہے وہ یہ گمان نہ کریں کہ ہم نے انہیں جو مہلت دے رکھی ہے یہ ان کے حق میں بہتر ہے ہم تو انہیں اس لئے مہلت دے رہے ہیں کہ وہ جرم میں اور بڑھ جائیںاور ان کے لئے ذلیل کر دینے والا عذاب ہے

By Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ ہرگز یہ نہ سمجھیں کہ ہم انہیں جو ڈھیل دے رہے ہیں تاکہ وہ گناہ میں اور آگے بڑھ جائیں اور ( آخر کار ) ان کے لیے ایسا عذاب ہوگا جو انہیں ذلیل کر کے رکھ دے گا ۔

By Noor ul Amin

کافر لوگ ہرگز یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ ہم جو انہیں ڈھیل دے رہے ہیں ، یہ ان کے حق میں بہترہے بلاشبہ ہم انہیں صرف اسلئے ڈھیل دیتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ گنا ہ کرلیں اور انہیں رسو اکن عذاب ہوگا

By Kanzul Eman

اور ہرگز کافر اس گمان میں نہ رہیں کہ وہ جو ہم انہیں ڈھیل دیتے ہیں کچھ ان کے لئے بھلا ہے ، ہم تو اسی لئے انہیں ڈھیل دیتے ہیں کہ اور گناہ میں بڑھیں ( ف۳۵۰ ) اور ان کے لئے ذلت کا عذاب ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور کافر یہ گمان ہرگز نہ کریں کہ ہم جو انہیں مہلت دے رہے ہیں ( یہ ) ان کی جانوں کے لئے بہتر ہے ، ہم تو ( یہ ) مہلت انہیں صرف اس لئے دے رہے ہیں کہ وہ گناہ میں اور بڑھ جائیں ، اور ان کے لئے ( بالآخر ) ذلّت انگیز عذاب ہے