Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह वह नहीं कि मुसलमानों को उस हालत पर छोड़ दे जिस तरह कि तुम अब हो, जब तक कि वह नापाक को पाक से अलग न कर ले, और अल्लाह यूँ नहीं कि तुमको ग़ैब से बाख़बर कर दे; बल्कि अल्लाह चुन लेता है अपने रसूलों में से जिसको चाहता है, पस तुम ईमान लाओ अल्लाह पर और उसके रसूलों पर, और अगर तुम ईमान लाओ और परहेज़गारी इख़्तियार करो तो तुम्हारे लिए बड़ा अज्र है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اللہ تعالیٰ ایسا نہیں ہے کہ وہ مومنوں کو اسی حالت پرچھوڑدے جس پرتم ہویہاں تک کہ وہ ناپاک کو پاک سے الگ نہ کردے اور کبھی ایسانہیں ہے اللہ تعالیٰ کہ تمہیں غیب کی اطلاع دے لیکن اللہ تعالیٰ اپنے رسولوں میں سے جس کوچاہتاہے منتخب کرتاہے چنانچہ تم اللہ تعالیٰ پر اوراس کے رسولوں پرایمان لاؤاوراگرتم ایمان لاؤاورمتقی بنوتوتمہارے لئے بہت بڑا اجرہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اللہ یہ نہیں کرسکتا کہ مسلمانوں کو ، جس حال پر تم تھے اسی پر ، خبیث کو طیب سے الگ کیے بغیر ، چھوڑے رکھے اور نہ یہ کرسکتا تھا کہ وہ تمہیں سارے غیب سے باخبر کردے ۔ بلکہ اللہ اس کام کیلئے اپنے رسولوں میں سے جس کو چاہتا ہے ، منتخب کرتا ہے تو اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ اور اگر تم ایمان لائے اور تم نے تقویٰ اختیار کیا تو تمہارے لئے بہت بڑا اجر ہے ۔

By Hussain Najfi

اللہ مؤمنوں کو اس حال پر نہیں چھوڑے گا جس حال پر تم اب ہو ۔ جب تک وہ ناپاک کو پاک سے الگ نہ کر دے اور اللہ کی یہ شان نہیں ہے کہ تمہیں غیب پر مطلع کرے ۔ البتہ اللہ ( غیب کی باتیں بتانے کے لیے ) اپنے رسولوں میں سے جسے چاہتا ہے منتخب کرتا ہے ۔ سو تم اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ ۔ اور اگر تم ایمان لاؤ ۔ اور پرہیزگاری اختیار کرو تو تمہارے لئے بڑا اجر و ثواب ہے ۔

By Moudoodi

اللہ مومنوں کو اس حالت میں ہرگز نہ رہنے دے گا جس میں تم اس وقت پائے جاتے ہو ۔ 125 وہ پاک لوگوں کو ناپاک لوگوں سے الگ کر کے رہے گا ۔ مگر اللہ کا یہ طریقہ نہیں ہے کہ تم کو غیب پر مطلع کر دے ۔ 126 غیب کی باتیں بتانے کے لیے تو وہ اپنے رسولوں میں سے جس کو چاہتا ہے منتخب کر لیتا ہے ، لہٰذا ﴿ امورِ غیب کے بارے میں﴾ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھو ۔ اگر تم ایمان اور خدا ترسی کی روش پر چلو گے تو تم کو بڑا اجر ملے گا ۔

By Mufti Naeem

جس حال پر تم ہو اللہ ( تعالیٰ ) مومنین کو اس حال پر نہیں رکھنا چاہتے جب تک کہ وہ ناپاک کو پاک سے الگ نہ کر دیں اور اللہ ( تعالیٰ ) تمہیں غیب پر مطلع کرنے والا نہیں ہے اور البتہ اللہ ( تعالیٰ ) جس کو چاہتے ہیں اپنے رسولوں میں سے منتخب فرما لیتے ہیںسو تم اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسولوں پر ایمان لائو اور اگر تم نے ایمان قبول کرلیا اور تقویٰ اختیار کر لیا تو تمہارے لئے بہت بڑا اجر ہے

By Mufti Taqi Usmani

اللہ ایسا نہیں کرسکتا کہ مومنوں کو اس حالت پر چھوڑ رکھے جس پر تم لوگ اس وقت ہو ، جب تک وہ ناپاک کو پاک سے الگ نہ کردے ، اور ( دوسری طرف ) وہ ایسا بھی نہیں کرسکتا کہ تم کو ( براہ راست ) غیب کی باتیں بتا دے ۔ ہاں وہ ( جتنا بتانا مناسب سمجھتا ہے اس کے لیے ) اپنے پیغمبروں میں سے جس کو چاہتا ہے چن لیتا ہے ۔ ( ٦٠ ) لہذا تم اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھو ، اور اگر ایمان رکھو گے اور تقوی اختیار کرو گے تو زبردست ثواب کے مستحق ہوگے ۔

By Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ مومنوں کو اسی حال پر نہ چھوڑے گاجس حال پر اس وقت تم ہویہاں تک کی ناپاک کو پاک سے الگ کردے اللہ تعالیٰ کایہ طریقہ نہیں کہ وہ تمہیں غیب پر مطلع کردے بلکہ ( اس کے لئے ) وہ اپنے رسولوں میں سے جسے چاہتا ہے منتخب کرلیتا ہے لہٰذااللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائواوراگرتم ایمان لے آئواوراللہ سے ڈرتے رہے توتمہیں بہت بڑا اجر ملے گا

By Kanzul Eman

اللہ مسلمانوں کو اس حال پر چھوڑنے کا نہیں جس پر تم ہو ( ف۳۵۱ ) جب تک جدا نہ کردے گندے کو ( ف۳۵۲ ) ستھرے سے ( ف۳۵۳ ) اور اللہ کی شان یہ نہیں کہ اے عام لوگو! تمہیں غیب کا علم دے دے ہاں اللہ چن لیتا ہے اپنے رسولوں سے جسے چاہے ( ف۳۵٤ ) تو ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسولوں پر اور اگر ایمان لاؤ ( ف۳۵۵ ) اور پرہیزگاری کرو تو تمہارے لئے بڑا ثواب ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور اللہ مسلمانوں کو ہرگز اس حال پر نہیں چھوڑے گا جس پر تم ( اس وقت ) ہو جب تک وہ ناپاک کو پاک سے جدا نہ کر دے ، اور اللہ کی یہ شان نہیں کہ ( اے عامۃ الناس! ) تمہیں غیب پر مطلع فرما دے لیکن اللہ اپنے رسولوں سے جسے چاہے ( غیب کے علم کے لئے ) چن لیتا ہے ، سو تم اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ ، اور اگر تم ایمان لے آؤ اور تقویٰ اختیار کرو تو تمہارے لئے بڑا ثواب ہے