Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो लोग कंजूसी करते हैं उस चीज़ में जो अल्लाह ने उनको अपने फ़ज़्ल में से दिया है वे हरगिज़ यह न समझें कि यह उनके हक़ में अच्छा है; बल्कि ये उनके हक़ में बहुत बुरा है, जिस चीज़ में वे कंजूसी कर रहे हैं उसका क़यामत के दिन उनको तौक़ पहनाया जाएगा, और अल्लाह ही की है मीरास ज़मीन व आसमान की, और जो कुछ तुम करते हो अल्लाह उससे बाख़बर है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجولوگ بخل کرتے ہیں اس میں جواللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے فضل سے دیاہے وہ ہرگز گمان نہ کریں کہ اُن کے لئے وہ بہترہے بلکہ اُن کے لئے وہ بہت ہی براہے،جلدہی قیامت کے دن انہیں اس کاطوق پہنایاجائے گاجواُنہوں نے بخل کیااور آسمانوں اورزمین کی میراث اللہ تعالیٰ کے لیے ہے اورجوبھی تم کرتے ہواللہ تعالیٰ اس سے پوری طرح باخبر ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ بخالت کرتے ہیں اس چیز میں جو اللہ ہی نے ان کو اپنے فضل میں سے بخشی ہے ، یہ نہ خیال کریں کہ یہ ان کے حق میں بہتر ہے ۔ بلکہ یہ ان کے حق میں بہت بُرا ہے ۔ جس چیز میں وہ بخالت کریں گے ، اس کا قیامت کے دن ان کو طوق پہنایا جائے گا اور اللہ ہی کیلئے آسمانوں اور زمین کی وراثت ہے اور اللہ جو کچھ تم کر رہے ہو ، اس سے باخبر ہے ۔

By Hussain Najfi

اور جن لوگوں کو اللہ نے اپنے فضل و کرم سے ( بہت کچھ ) دے رکھا ہے ۔ اور وہ بخل کرتے ہیں وہ ہرگز یہ خیال نہ کریں کہ یہ ( بخل ) ان کے لیے اچھا ہے بلکہ یہ ان کے لیے بہت برا ہے ۔ عنقریب قیامت کے دن اس مال کا طوق انہیں پہنایا جائے گا جس میں وہ بخل کر رہے ہیں ۔ اور آسمانوں اور زمین کی میراث اللہ ہی کے لیے ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے خوب خبردار ہے ۔

By Moudoodi

جن لوگوں کو اللہ نے اپنے فضل سے نوازا ہے اور پھر وہ بخل سے کام لیتے ہیں وہ اس خیال میں نہ رہیں کہ یہ بخیلی ان کے لیے اچھی ہے ۔ نہیں ، یہ ان کے حق میں نہایت بری ہے ۔ جو کچھ وہ اپنی کنجوسی سے جمع کر رہے ہیں وہی قیامت کے روز ان کے گلے کا طوق بن جائے گا ۔ زمین اور آسمانوں کی میراث اللہ ہی کے لیے ہے 127 اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے ۔ ؏١۸

By Mufti Naeem

اور جو لوگ اس مال میں بخل کرتے ہیں جو اللہ ( تعالیٰ ) نے انہیں اپنے فضل سے عطا کر رکھا ہے ، یہ خیال نہ کریں کہ یہ بخل کرنا ان کے لئے اچھا ہے بلکہ یہ ان کے لئے بہت برا ہے عنقریب قیامت کے دن جس چیز میں انہوں نے بخل کیا اس کا طوق پہنائے جائیں گے اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی میراث ہے اور جو کام تم کرتے ہو اللہ ( تعالیٰ ) اس سے باخبر ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ اس ( مال ) میں بخل سے کام لیتے ہیں جو انہیں اللہ نے اپنے فضل سے عطا فرمایا ہے وہ ہرگز یہ نہ سمجھیں کہ یہ ان کے لیے کوئی اچھی بات ہے ، اس کے برعکس یہ ان کے حق میں بہت بری بات ہے ، جس مال میں انہوں نے بخل سے کام لیا ہوگا ، قیامت کے دن وہ ان کے گلے کا طوق بنا دیا جائے گا ۔ ( ٦١ ) اور سارے آسمان اور زمین کی میراث صرف اللہ ہی کے لیے ہے ، اور جو عمل بھی تم کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔

By Noor ul Amin

جن لوگوں کو اللہ نے اپنے فضل سے ( مال ) عطا کیا ہے ، وہ اس میں کنجوسی کرتے ہیں وہ یہ نہ سمجھیں کہ یہ کنجوسی ا ن کے حق میں بہتر ہے ، بلکہ یہ ان کے لئے بہت بری ہےجو کنجوسی وہ کرتے ہیں یوم قیامت ان کے گلے کاطوق بنے گی اور آسمانوں اور زمین کی میراث اللہ ہی کی ہے اورجو تم عمل کرتے ہو اللہ اس سے خوب باخبرہے

By Kanzul Eman

اور جو بخل کرتے ہیں ( ف۳۵٦ ) اس چیز میں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دی ہرگز اسے اپنے لئے اچھا نہ سمجھیں بلکہ وہ ان کے لئے برا ہے ، عنقریب وہ جس میں بخل کیا تھا قیامت کے دن ان کے گلے کا طوق ہوگا ( ف۳۵۷ ) اور اللہ ہی وارث ہے آسمانوں اور زمین کا ( ف۳۵۸ ) اور اللہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور جو لوگ اس ( مال و دولت ) میں سے دینے میں بخل کرتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا کیا ہے وہ ہرگز اس بخل کو اپنے حق میں بہتر خیال نہ کریں ، بلکہ یہ ان کے حق میں برا ہے ، عنقریب روزِ قیامت انہیں ( گلے میں ) اس مال کا طوق پہنایا جائے گا جس میں وہ بخل کرتے رہے ہوں گے ، اور اللہ ہی آسمانوں اور زمین کا وارث ہے ( یعنی جیسے اب مالک ہے ایسے ہی تمہارے سب کے مر جانے کے بعد بھی وہی مالک رہے گا ) ، اور اللہ تمہارے سب کاموں سے آگاہ ہے