Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह ने उन लोगों की बात सुन ली जिन्होंने कहा कि अल्लाह मोहताज है और हम मालदार हैं, हम लिख लेंगे उनकी इस बात को और उनके पैग़म्बरों को नाहक़ मार डालने को भी, और हम कहेंगे कि अब आग का अज़ाब चखो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بلاشبہ اﷲ تعالیٰ نے یقیناًان کی بات سن لی جنہوں نے کہاکہ بلاشبہ اﷲ تعالیٰ فقیر ہے اورہم مال دارہیں،جلدہی ہم لکھ دیں گے جوانہوں نے کہااوران کا نبیوں کوناحق قتل کرنابھی اور ہم کہیں گے کہ تم جلنے کاعذاب چکھو۔

By Amin Ahsan Islahi

اللہ نے ان لوگوں کی بات سُن رکھی ہے ، جنہوں نے کہا کہ اللہ محتاج ہے اور ہم غنی ہیں ۔ ہم ان کی اس بات کو بھی لکھ رکھیں گے اور ساتھ ہی ان کے ناحق قتلِ انبیاء کو بھی اور کہیں گے کہ اب چکھو عذاب آگ کا! 1

By Hussain Najfi

بے شک اللہ نے ان لوگوں ( یہودیوں ) کا قول سن لیا ہے جنہوں نے کہا کہ خدا مفلس ہے اور ہم مالدار ہیں سو ان کی یہ باتیں ہم لکھ لیں گے نیز ان کا نبیوں کو ناحق قتل کرنا بھی لکھ لیں گے ۔ اور ( فیصلے کے وقت ) ہم ان سے کہیں گے کہ اب آتش دوزخ کا مزہ چکھو ۔

By Moudoodi

اللہ نے ان لوگوں کا قول سنا جو کہتے ہیں کہ اللہ فقیر ہے اور ہم غنی ہیں ۔ 128 ان کی یہ باتیں بھی ہم لکھ لیں گے ، اور اس سے پہلے جو وہ پیغمبروں کو ناحق قتل کرتے رہے ہیں وہ بھی ان کے نامہ اعمال میں ثبت ہے ۔ ﴿ جب فیصلہ کا وقت آئے گا اس وقت﴾ ہم ان سے کہیں گے کہ لو ، اب عذاب جہنم کا مزا چکھو ،

By Mufti Naeem

بیشک اللہ ( تعالیٰ ) نے ان لوگوں کی بات سن لی جنہوں نے کہا کہ اللہ ( تعالیٰ ) فقیر ہے اور ہم مالدار ہیں ہم ضرور ان کی اس بات کو اور ان کے انبیا کے ناحق قتل کو بھی لکھ کر رہیں گے اور ہم کہیں گے کہ جلنے والی آگ کے عذاب کا مزہ چکھو

By Mufti Taqi Usmani

اللہ نے ان لوگوں کی بات سن لی ہے جو یہ کہتے ہیں کہ : اللہ فقیر ہے اور ہم مال دار ہیں ۔ ( ٦٢ ) ہم ان کی یہ بات بھی ( ان کے اعمال نامے میں ) لکھے لیتے ہیں ، اور انہوں نے انبیاء کو جو ناحق قتل کیا ہے ، اس کو بھی ، اور ( پھر ) کہیں گے کہ : دہکتی آگ کا مزہ چکھو ۔

By Noor ul Amin

یقینًااللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کی بات سن لی جنہوں نے کہاتھاکہ:’’اللہ تومحتاج ہے اور ہم غنی ہیں ‘‘جوانہوں نے کہااسے ہم لکھ رکھیں گے اور جو انبیاء کو ناحق قتل کرتے رہے ( وہ بھی لکھ رکھا ہے ) ہم ( قیامت کے دن ) کہیں گے کہ اب جلادینے والے عذاب کامزاچکھو

By Kanzul Eman

بیشک اللہ نے سنا جنہوں نے کہا کہ اللہ محتاج ہے اور ہم غنی ( ف۳۵۹ ) اور ہم غنی ( ف۳۵۹ ) اب ہم لکھ رکھیں گے ان کا کہا ( ف۳٦۰ ) اور انبیاء کو ان کا ناحق شہید کرنا ( ف۳٦۱ ) اور فرمائیں گے کہ چکھو آگ کا عذاب ،

By Tahir ul Qadri

بیشک اللہ نے ان لوگوں کی بات سن لی جو کہتے ہیں کہ اللہ محتاج ہے اور ہم غنی ہیں ، اب ہم ان کی ساری باتیں اور ان کا انبیاءکو ناحق قتل کرنا ( بھی ) لکھ رکھیں گے ، اور ( روزِ قیامت ) فرمائیں گے کہ ( اب تم ) جلا ڈالنے والے عذاب کا مزہ چکھو