Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हर शख़्स को मौत का मज़ा चखना है, और तुमको पूरा-पूरा अज्र तो बस क़यामत के दिन मिलेगा, पस जो शख़्स आग से बचा लिया जाए और जन्नत में दाख़िल किया जाए वही कामयाब रहा, और दुनिया की ज़िंदगी तो बस धोके का सौदा है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

ہرجان دارموت کوچکھنے والا ہے اوریقیناتم قیامت کے دن ہی اپنے پورے اجردئیے جاؤگے، چنانچہ جوآگ سے بچالیاگیااورجنت میں داخل کردیاگیاتووہ کامیاب ہوگیااوردنیاکی زندگی تودھوکے کے سامان کے سواکچھ نہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

ہر جان کو موت کا مزا چکھنا ہے اور تم اپنا پورا پورا اجر تو بس قیامت ہی کے دن پاؤ گے ۔ پس جو دوزخ سے بچایا گیا اور جنّت میں داخل کیا گیا ، وہ کامیاب رہا اور یہ دنیا کی زندگی تو بس دھوکے کا سودا ہے ۔

By Hussain Najfi

ہر جاندار نے ( انجام کار ) موت کا مزہ چکھنا ہے ۔ اور تم سب کو قیامت کے دن تمہیں ( اپنے اعمال کا ) پورا پورا بدلہ دیا جائے گا پس جو شخص ( اس دن ) جہنم سے بچا لیا گیا ۔ اور جنت میں داخل کیا گیا وہ کامیاب ہوگیا ۔ اور دنیا کی زندگی تو محض دھوکے کا سامان اور سرمایہ فریب ہے ۔

By Moudoodi

آخرکار ہر شخص کو مرنا ہے اور تم سب اپنے اپنے پورے اجر قیامت کے روز پانے والے ہو ۔ کامیاب دراصل وہ ہے جو وہاں آتشِ دوزخ سے بچ جائے اور جنت میں داخل کر دیا جائے ۔ رہی یہ دنیا ، تو یہ محض ایک ظاہر فریب چیز ہے ۔ 130

By Mufti Naeem

ہر جاندار کو موت کامزہ چکھنا ہے اور قیامت کے دن تم کو پورا پورا بدلہ دیا جائے گا ۔ پس جو شخص دوزخ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کر دیا گیا پس وہی کامیاب ہو گا اور دنیاوی زندگی دھوکے کے سامان کے سوا کچھ بھی نہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے ، اور تم سب کو ( تمہارے اعمال کے ) پورے پورے بدلے قیامت ہی کے دن ملیں گے ۔ پھر جس کسی کو دوزخ سے دور ہٹالیا گیا اور جنت میں داخل کردیا گیا وہ صحیح معنی میں کامیاب ہوگیا ، اور یہ دنیوی زندگی تو ( جنت کے مقابلے میں ) دھوکے کے سامان کے سوا کچھ بھی نہیں ۔

By Noor ul Amin

ہرشخص کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے اور قیامت کے دن تمہیں تمہارے اعمال کاپوراپورابدلہ مل جائے گاپھرجوشخص جہنم سے بچالیاگیا اور جنت میں داخل کردیاگیاتووہ کامیاب ہوگیاا وریہ دنیاکی زندگی تومحض دھوکے کاسامان ہے

By Kanzul Eman

ہر جان کو موت چکھنی ہے ، اور تمہارے بدلے تو قیامت ہی کو پورے ملیں گے ، جو آگ سے بچا کر جنت میں داخل کیا گیا وہ مراد کو پہنچا ، اور دنیا کی زندگی تو یہی دھوکے کا مال ہے ( ف۳٦٦ )

By Tahir ul Qadri

ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے ، اور تمہارے اجر پورے کے پورے تو قیامت کے دن ہی دئیے جائیں گے ، پس جو کوئی دوزخ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا وہ واقعۃً کامیاب ہو گیا ، اور دنیا کی زندگی دھوکے کے مال کے سوا کچھ بھی نہیں