ऐ हमारे परवरदिगार! आपने जिसको आग में डाला उसको आपने वाक़ई रुसवा कर दिया, और ज़ालिमों का कोई मददगार नहीं।
اے ہمارے رب!بے شک جس کوتونے آگ میں ڈالا تو اُس کو تو نے واقعی رُسواکر دیا،اورظالموں کے لیے کوئی مددگارنہیں۔
اے ہمارے رب! جس کو تونے دوزخ میں ڈالا ، بیشک اس کو تونے رسوا کیا اور ظالموں کا کوئی بھی مددگار نہیں ہوگا ۔
اے ہمارے پروردگار! بے شک جسے تو نے دوزخ میں داخل کر دیا اسے تو نے ذلیل و رسوا کر دیا ۔ اور ظالموں کے لئے کوئی یار و مددگار نہیں ہیں ۔
تو نے جسے دوزخ میں ڈالا اسےدرحقیقت بڑی ذلت و رسوائی میں ڈال دیا ، اور پھر ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا ۔
اے ہمارے پروردگار! بلاشبہ آپ نے جسے دوزخ میں داخل کردیا پس اسے تو درحقیقت رسوا ہی کر دیا اور ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔
اے ہمارے رب ! آپ جس کسی کو دوزخ میں داخل کردیں ، اسے آپ نے یقینا رسوا ہی کردیا ، اور ظالموں کو کسی قسم کے مددگار نصیب نہ ہوں گے ۔
اے ہمارے رب!جسے تو نے جہنم میں ڈالا توگویا اسے بڑی رسوائی میں ڈالا اور ( وہاں ) ظالموں کا کوئی مدد گارنہ ہوگا
اے رب ہمارے! بیشک جسے تو دوزخ میں لے جائے اسے ضرور تو نے رسوائی دی اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ،
اے ہمارے رب! بیشک تو جسے دوزخ میں ڈال دے تو تُو نے اسے واقعۃً رسوا کر دیا ، اور ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہیں ہے