Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या तुमने उन लोगों को नहीं देखा जिनको अल्लाह की किताब का एक हिस्सा दिया गया था, उनको अल्लाह की किताब की तरफ़ बुलाया जा रहा है ताकि वे उनके दरमियान फ़ैसला करे, फिर उनमें का एक गिरोह मुँह फेर लेता है बेरुख़ी करते हुए।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیاآپ نے اُن لوگوں کونہیں دیکھاجنہیں کتاب کاایک حصہ دیاگیاتھا؟انہیں اﷲ تعالیٰ کی کتاب کی طرف بلایاجاتاہے تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے پھران میں سے ایک گروہ منہ موڑلیتاہے ،اس حال میں کہ وہ منہ موڑنے والے ہوتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

ذرا ان کو تو دیکھو جن کو کتابِ الہٰی کا ایک حصہ عطا ہوا ، ان کو اللہ کی کتاب ہی کی طرف دعوت دی جارہی ہے ، تاکہ ان کے درمیان فیصلہ کرے ، پھر ان کا ایک گروہ منہ پھیر لیتا ہے اور یہ منہ پھیر لینے ہی والے لوگ ہیں ۔

By Hussain Najfi

کیا تم نے ان ( علماءِ یہود ) کو نہیں دیکھا جن کو کتاب ( تورات کے علم ) سے تھوڑا سا حصہ ملا ہے جب انہیں کتابِ خدا کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے اس پر ان کا ایک گروہ پیٹھ پھیر لیتا ہے ۔ درآنحالیکہ وہ روگردانی کرنے والے ہوتے ہیں ۔

By Moudoodi

تم نے دیکھا نہیں کہ جن لوگوں کو کتاب کے علم میں سے کچھ حصّہ ملا ہے ، ان کا حال کیا ہے؟ انہیں جب کتابِ الٰہی کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے ، 22 تو ان میں سے ایک فریق اس سے پہلو تہی کرتا ہے اور اس فیصلے کی طرف آنے سے منہ پھیر جاتا ہے ۔

By Mufti Naeem

کیا آپ نے ایسے لوگ نہیںد یکھے جنہیں اللہ ( تعالیٰ ) کی کتاب کا ایک حصہ دیا گیا ( جب ) انہیں ( تعالیٰ ) اللہ کی کتاب کی طرف بلایا جاتا ہے کہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے پھر ان میں سے ایک گروہ اعراض کرتے ہوئے منہ پھیر لیتا ہے

By Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب کا ایک حصہ دیا گیا تھا کہ انہیں اللہ کی کتاب کی طرف دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے ، اس کے باوجود ان میں سے ایک گروہ منہ موڑ کر انحراف کرجاتا ہے ۔

By Noor ul Amin

کیا آپ نے غورنہیں کیا جنہیں کتاب ( تورات ) کاایک حصہ دیاگیا ہے ، انہیں اللہ کی کتاب کی طرف بلایاجاتا ہے کہ وہی ان کے درمیان فیصلہ کرے توان کا ایک گروہ منہ پھیرلیتا ہے اور فیصلہ سے اغراض کرتا ہے

By Kanzul Eman

کیا تم نے انہیں دیکھا جنہیں کتاب کا ایک حصہ ملا ( ف۵۱ ) کتاب اللہ کی طرف بلائے جاتے ہیں کہ وہ ان کا فیصلہ کرے پھر ان میں کا ایک گروہ اس سے روگرداں ہو کر پھر جاتا ہے ( ف۵۲ )

By Tahir ul Qadri

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں ( علمِ ) کتاب میں سے ایک حصہ دیا گیا وہ کتابِ الٰہی کی طرف بلائے جاتے ہیں تاکہ وہ ( کتاب ) ان کے درمیان ( نزاعات کا ) فیصلہ کر دے تو پھر ان میں سے ایک طبقہ منہ پھیر لیتا ہے اور وہ روگردانی کرنے والے ہی ہیں