ये इसलिए है कि उनका कहना है कि हमको हरगिज़ आग न छुएगी मगर गिनती के चंद दिन, और उनकी बनाई हुई बातों ने उनको उनके दीन के बारे में धोके में डाल रखा है।
یہ اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے کہاتھاگنتی کے چنددنوں کے سوادوزخ کی آگ ہمیں ہرگزنہ چھوئے گی ، اوراُس چیزنے اُن کے دین کے بارے میں اُ نہیں دھوکے میں ڈال دیاجووہ گھڑاکرتے تھے۔
یہ اس سبب سے ہے کہ یہ کہتے ہیں کہ ہمیں تو دوزخ کی آگ بس گنتی کے چند دن چھوئے گی ۔ یہ جو کچھ گھڑتے رہے ہیں ، اس نے ان کو ان کے دین کے بارے میں دھوکے میں ڈال دیا ہے ۔
یہ ( انداز ) اس لئے ہے کہ وہ اس بات کے قائل ہیں کہ گنتی کے چند دنوں کے سوا ہمیں آتش جہنم چھوئے گی بھی نہیں ۔ یہ لوگ جو افتراء پردازیاں کرتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے ان کو دین کے بارے میں دھوکہ دیا ہے ۔
ان کا یہ طرز عمل اس وجہ سے ہے کہ وہ کہتے ہیں آتش دوزخ تو ہمیں مَس تک نہ کرے گی اور اگر دوزخ کی سزا ہم کو ملے گی بھی تو بس چند روز ۔ 23 ان کے خود ساختہ عقیدوں نے ان کو اپنے دین کے معاملے میں بڑی غلط فہمیوں میں ڈال رکھا ہے ۔
اس ( اعراض ) کی وجہ ان کا یہ کہنا ہے کہ ہمیں چند گنے چنے دن ہی آگ چھوئے ( جلائے ) گی ان کی اپنی گھڑی ہوئی باتوں نے انہیں ان کے دین کے بارے میں دھوکے میں ڈال رکھا ہے ۔
یہ سب اس لیے ہے کہ انہوں نے یہ کہا ہوا ہے کہ ہمیں گنتی کے چند دنوں کے سوا آگ ہرگز نہیں چھوے گی ، اور انہوں نے جو جھوٹی باتیں تراش رکھی ہیں انہوں نے ان کے دین کے معاملے میں ان کو دھوکے میں ڈال دیا ہے ۔
کیونکہ وہ کہتے ہیں گنتی کے چنددن کے علاوہ دوزخ کی آگ انہیں ہرگز نہ چھوئے گی اور اپنے دین میں ان کی خود ساختہ باتوں نے انہیں دھوکہ میں مبتلاکررکھا ہے
یہ جرأت ( ف۵۳ ) انہیں اس لئے ہوئی کہ وہ کہتے ہیں ہرگز ہمیں آگ نہ چھوئے گی مگر گنتی کے دنوں ( ف۵٤ ) اور ان کے دین میں انہیں فریب دیا اس جھوٹ نے جو باندھتے تھے ( ف۵۵ )
یہ ( روگردانی کی جرأت ) اس لئے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں گنتی کے چند دنوں کے سوا دوزخ کی آگ مَس نہیں کرے گی ، اور وہ ( اﷲ پر ) جو بہتان باندھتے رہتے ہیں اس نے ان کو اپنے دین کے بارے میں فریب میں مبتلا کر دیا ہے