Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर उस वक़्त क्या होगा जब हम उनको जमा करेंगे उस दिन जिसके आने में कोई शक नहीं, और हर शख़्स को जो कुछ उसने किया है उसका पूरा-पूरा बदला दिया जाएगा, और उन पर ज़ुल्म न किया जाएगा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

توکیاحال ہوگاجب ہم انہیں اس دن کے لئے اکٹھاکریں گے جس میں کوئی شک نہیں اورہرجان کواُس کاپوراپواربدلہ دیاجائے گاجواُس نے کمایااوراُن پرظلم نہیں کیاجائے گا۔

By Amin Ahsan Islahi

تو اس وقت کیا ہوگا جب ہم ان کو ایک ایسے دن کیلئے اکٹھا کریں گے ، جس ( کے آنے ) میں کوئی شک نہیں ہے اور ہر جان کو جو اس نے کماٍئی کی ہوگی ، پوری کی جائے گی اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

By Hussain Najfi

اس وقت ان کی کیا حالت ہوگی جب ہم ان کو ایک دن ( بروزِ قیامت ) اکٹھا کریں گے جس ( کے آنے ) میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے ۔ اور ہر شخص کو جو کچھ اس نے کمایا ہوگا اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا ۔ اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

By Moudoodi

مگر کیا بنے گی ان پر جب ہم انہیں اس روز جمع کریں گے جس کا آنا یقینی ہے ؟ اس روز ہر شخص کو اس کی کمائی کا بدلہ پورا پورا دے دیا جائیگا اور کسی پر ظلم نہ ہو گا ۔

By Mufti Naeem

سو ان کا کیا حال ہوگا جب ہم جمع کرینگے انہیں اس روز جس کے آنے میں کوئی شک نہیں اور ہر شخص کو جو کچھ اس نے کیا ہے پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر ( ذرا بھی ) ظلم نہ کیا جائے گا

By Mufti Taqi Usmani

بھلا اس وقت ان کا کیا حال ہوگا جب ہم انہیں ایک ایسے دن ( کا سامنا کرنے ) کے لیے جمع کر لائیں گے جس کے آنے میں ذرا بھی شک نہیں ہے اور ہر ہر شخص نے جو کچھ کمائی کی ہوگی وہ اس کو پوری پوری دے دی جائے گی ، اور کسی پر کوئی ظلم نہیں ہوگا ۔

By Noor ul Amin

پھران کا کیا ہوگاجب ہم انہیں اس دن جمع کرینگے جس میں کوئی شک نہیں اور جس نے کوئی عمل کیا ہوگااسے پورا بدلہ دیا جائے گااوران پر ظلم نہ ہوگا

By Kanzul Eman

تو کیسی ہوگی جب ہم انہیں اکٹھا کریں گے اس دن کے لئے جس میں شک نہیں ( ف۵٦ ) اور ہر جان کو اس کی کمائی پوری بھر ( بالکل پوری ) دی جائے گی اور ان پر ظلم نہ ہوگا ،

By Tahir ul Qadri

سو کیا حال ہو گا جب ہم ان کو اس دن جس ( کے بپا ہونے ) میں کوئی شک نہیں جمع کریں گے ، اور جس جان نے جو کچھ بھی ( اعمال میں سے ) کمایا ہو گا اسے اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا