(ऐ नबी) आप कहिए कि ऐ अल्लाह! आप सलतनत के मालिक हैं, आप जिसे चाहें सलतनत से नवाज़ें और जिससे चाहें सल्तनत छीन लें, और आप जिसे चाहें इज़्ज़त दें और जिसे चाहें ज़लील कर दें, आप ही के हाथ में हैं सब भलाई, बेशक आप हर चीज़ पर क़ादिर हैं।
آپ کہہ دیں اے اﷲ!بادشاہی کے مالک!توجس کوچاہتاہے بادشاہی دیتاہے اور جس سے چاہتاہے بادشاہی چھین لیتاہے اورتوجس کوچاہتاہے عزت دیتاہے اور جس کو چاہتا ہے ذلیل کر دیتا ہے،تیرے ہاتھ میں ہی سب بھلائی ہے، تو ہر چیز پر یقیناپوری طرح قدرت رکھنے والاہے۔
دعا کرو: اے اللہ ، بادشاہی کے مالک! تو ہی جس کو چاہے بادشاہی دے اور جس سے چاہے بادشاہی چھینے اور تو ہی جس کو چاہے عزت بخشے اور جس کو چاہے ذلّت دے ، تیرے ہی ہاتھ میں خیر ہے ۔ بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے ۔
۔ ( اے رسول ( ص ) ! ) کہو: اے خدا تمام جہان کے مالک! تو جسے چاہتا ہے حکومت دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے حکومت چھین لیتا ہے ۔ تو جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلیل کرتا ہے ، ہر قسم کی بھلائی تیرے قبضہ میں ہے ۔ بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے ۔
کہو! خدایا! ملک کے مالک! تو جسے چاہے ، حکومت دے اور جس سے چاہے ، چھین لے ۔ جسے چاہے ، عزّت بخشے اور جس کو چاہے ، ذلیل کر دے ۔ بھلائی تیرے اختیار میں ہے ۔ بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے ۔
آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے اے اللہ! جو تمام سلطنت کے مالک ہیں آپ بادشاہی دیتے ہیں جس کو چاہیں اور جس سے چاہیں بادشاہی چھین لیتے ہیں اورآپ جسے چاہیں عزت عطا کرتے اورآپ جسے چاہیں ذلیل کر دیتے ہیںآپ کے ہی ہاتھ میں ( تمام ) بھلائی ہے بیشک آپ ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں
کہو کہ : اے اللہ ! اے اقتدار کے مالک ! تو جس کو چاہتا ہے اقتدار بخشتا ہے ، اور جس سے چاہتا ہے اقتدار چھین لیتا ہے ، اور جس کو چاہتا ہے عزت بخشتا ہے اور جس کو چاہتا ہے رسوا کردیتا ہے ، تمام تر بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے ۔ یقینا تو ہر چیز پر قادر ہے ۔ ( ٦ )
آپ کہہ دیجئے کہ اے میرے اللہ حقیقی بادشاہی کے مالک! توجسے چاہتا ہے بادشاہی عطاکرتا ہے اور جس سے چاہتا ہے بادشاہی چھین لیتا ہے توجسے چاہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہے ذلیل کردیتا ہے سب بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے بلاشبہ توہرچیزپرقادر ہے
یوں عرض کر ، اے اللہ ! ملک کے مالک تو جسے چاہے سلطنت دے اور جس سے چاہے چھین لے ، اور جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے ، ساری بھلائی تیرے ہی ہاتھ ہے ، بیشک تو سب کچھ کرسکتا ہے ( ف۵۷ )
۔ ( اے حبیب! یوں ) عرض کیجئے: اے اﷲ ، سلطنت کے مالک! تُو جسے چاہے سلطنت عطا فرما دے اور جس سے چاہے سلطنت چھین لے اور تُو جسے چاہے عزت عطا فرما دے اور جسے چاہے ذلّت دے ، ساری بھلائی تیرے ہی دستِ قدرت میں ہے ، بیشک تُو ہر چیز پر بڑی قدرت والا ہے