Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

आप ही रात को दिन में दाख़िल करते हैं और दिन को रात में दाख़िल करते हैं, और आप ही बेजान से जानदार को पैदा करते हैं और जानदार से बेजान को निकालते हैं, और आप जिसे चाहते हैं बेहिसाब रिज़्क़ अता फ़रमाते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تو ہی رات کودن میں داخل کرتاہے اورتوہی دن کو رات میں داخل کرتاہے اور توہی زندہ کو مردہ سے نکالتاہے اورتوہی مردہ کوزندہ سے نکالتاہے اورتوجسے چاہتاہے بے حساب رزق دیتا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

تورات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور ظاہر کرتا ہے زندہ کو مردہ سے اور ظاہر کرتا ہے مردہ کو زندہ سے اور تو جس پر چاہتا ہے ، اپنا بے حساب فضل کرتا ہے ۔

By Hussain Najfi

تو ہی رات کو ( بڑھا کر ) دن میں اور دن کو ( بڑھا کر ) رات میں داخل کرتا ہے اور تو جاندار کو بے جان اور بے جان کو جاندار سے نکالتا ہے اور جسے چاہتا ہے ، بے حساب روزی عطا کرتا ہے ۔

By Moudoodi

رات کو دن میں پِروتا ہوا لے آتا ہے اور دن کو رات میں ۔ جاندار میں سے بے جان کو نکالتا ہے اور بے جان میں سے جاندار کو ۔ اور جسے چاہتا ہے ، بے حساب رزق دیتا ہے ۔ 24

By Mufti Naeem

آپ رات کو دن میں داخل کرتے ہیں اور دن کو رات میں داخل کرتے ہیں اورآپ بے جان سے جاندار کو نکالتے ہیں اور جاندار سے بے جان کو نکالتے ہیں اورآپ جسے چاہتے ہیں بے حساب رزق عطا فرماتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

تو ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے ۔ ( ٧ ) اور تو ہی بے جان چیز میں سے جاندار کو برآمد کرلیتا ہے اور جاندار میں سے بے جان چیز نکال لاتا ہے ، ( ٨ ) اور جس کو چاہتا ہے بے حساب رزق عطا فرماتا ہے ۔

By Noor ul Amin

تو ہی رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے نیزبے جان سے جاندارکو اور جاندارسے بے جان کو نکالتا ہے اور جسے تو چاہے بے حساب رزق دیتا ہے

By Kanzul Eman

تو دن کا حصّہ رات میں ڈالے اور رات کا حصہ دن میں ڈالے ( ف۵۸ ) اور مردہ سے زندہ نکالے اور زندہ سے مردہ نکالے ( ف۵۹ ) اور جسے چاہے بےگنتی دے ،

By Tahir ul Qadri

تو ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور تُو ہی زندہ کو مُردہ سے نکالتا ہے اورمُردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے ( اپنی نوازشات سے ) بہرہ اندوز کرتا ہے