यह हक़ बात है आपके रब की जानिब से, पस आप न बनें शक करने वालों में से।
یہی حق ہے تیرے رب کی جانب سے ، چنانچہ آپ شک کرنے والوں میں سے نہ ہو جانا۔
یہی بات تمہارے رب کی طرف سے حق ہے تو تم شک کرنے والوں میں سے نہ بنو ۔
یہ بات تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے تو تم شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا ۔
53 یہ اصل حقیقت ہے جو تمہارے رب کی طرف سے بتائی جا رہی ہے اور تم ان لوگوں میں شامل نہ ہو جو اس میں شک کرتے ہیں ۔ 54
آپ کے رب کی طرف سے حق یہی ہے سو آپ شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا ۔
حق وہی ہے جو تمہارے رب کی طرف سے آیا ہے ، لہذا شک کرنے والوں میں شامل نہ ہوجانا ۔
تمہارے رب کی طرف سے حق ( آچکا ) ہے لہٰذا ( اے محمد ) شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا
اے سننے والے! یہ تیرے رب کی طرف سے حق ہے تو شک والوں میں نہ ہونا ،
۔ ( امت کی تنبیہ کے لئے فرمایا: ) یہ تمہارے رب کی طرف سے حق ہے پس شک کرنے والوں میں سے نہ ہو جانا