Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर जो आपसे इस बारे में बहस करे बाद इसके कि आपके पास इल्म आ चुका है तो उनसे कह दीजिए कि आओ हम बुलाएं अपने बेटों को और तुम्हारे बेटों को, और अपनी औरतों को और तुम्हारी औरतों को, और हम और तुम ख़ुद भी जमा हो जाएं फिर हम सब रोएं-धोएं, और जो झूठा हो उस पर अल्लाह की लानत भेजें।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھرجو آپ سے اس میں جھگڑاکرے اس کے بعدجوعلم میں سے آپ کے پاس آگیا توآپ کہہ دو تم آؤہم اپنے بیٹوں کو اورتمہارے بیٹوں کو بلائیں اوراپنی عورتوں اورتمہاری عورتوں کو اور اپنے آپ کو اور تمہیں بھی بلائیں پھرہم گڑگڑاکر دُعا کریں پس ہم جھوٹوں پر اﷲ تعالیٰ کی لعنت بھیجیں۔

By Amin Ahsan Islahi

سو جو تم سے اس بارے میں حجت کریں ، بعد اس کے کہ تمہارے پاس صحیح علم آچکا ہے تو ( ان سے ) کہو کہ آؤ! ہم اپنے بیٹوں کو بلائیں ، تم اپنے بیٹوں کو بلاؤ ، ہم اپنی عورتوں کو جمع کریں ، تم اپنی عورتوں کو جمع کرو ، ہم اپنے آپ کو اکٹھا کریں ، تم اپنے آپ کو اکٹھا کرو ، پھر ہم مل کر دعا کریں اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت بھیجیں ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے پیغمبر ( ص ) ) اس معاملہ میں تمہارے پاس صحیح علم آجانے کے بعد جو آپ سے حجت بازی کرے تو آپ ان سے کہیں کہ آؤ ہم اپنے اپنے بیٹوں ، اپنی اپنی عورتوں اور اپنے اپنے نفسوں کو بلائیں اور پھر مباہلہ کریں ( بارگاہِ خدا میں دعا و التجا کریں ) اور جھوٹوں پر خدا کی لعنت قرار دیں ۔ ( یعنی ہم اپنے بیٹوں کو بلائیں تم اپنے بیٹوں کو ، ہم اپنی عورتوں کو بلائیں تم اپنی عورتوں کو اور ہم اپنے نفسوں کو بلائیں تم اپنے نفسوں کو پھر اللہ کے سامنے گڑگڑائیں اور جھوٹوں پر خدا کی لعنت کریں ) ۔

By Moudoodi

یہ علم آجانے کے بعد اب جو کوئی اس معاملہ میں تم سے جھگڑا کرے تو اے محمد! اس سے کہو کہ آؤ ہم اور تم خود بھی آجائیں اور اپنے اپنے بال بچوں کو بھی لے آئیں اور خدا سے دعا کریں کہ جو جھوٹا ہو اس پر خدا کی لعنت ہو ۔ 55

By Mufti Naeem

پس آپ کے پاس علم آجانے کے بعد کوئی شخص آپ سے اس بارے میں جھگڑا کرے تو آپ ( ﷺ ) کہہ دیں کہ آئو ہم اپنے بیٹوں اور تمہارے بیٹوں کو اور اپنی عورتوں اور تمہاری عورتوں کو اور اپنے آپ کو اور تمہیں ( بھی ) بلالیں پھر ہم عاجزی کے ساتھ التجا کریں اور جھوٹوں پر اللہ ( تعالیٰ ) کی لعنت بھیجیں

By Mufti Taqi Usmani

تمہارے پاس ( حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام ) کے واقعے کا ) جو صحیح علم آگیا ہے اس کے بعد بھی جو لوگ اس معاملے میں تم سے بحث کریں تو ان سے کہہ دو کہ : ‘‘ آؤ ہم اپنے بیٹوں کو بلائیں اور تم اپنے بیٹوں کو ، اور ہم اپنی عورتوں کو اور تم اپنی عورتوں کو ، اور ہم اپنے لوگوں کو اور تم اپنے لوگوں کو ، پھر ہم سب ملکر اللہ کے سامنے گڑ گڑائیں ، اور جو جھوٹے ہوں ان پر اللہ کی لعنت بھیجیں ۔ ( ٢٥ )

By Noor ul Amin

پھراگر کوئی علم ( وحی ) آجانے کے بعداس بارے میں آپ سے جھگڑاکرے تو آپ اسے کہیے:آئوہم اور تم اپنے اپنے بچوں کو اور بیویوں کو بلالیں اور خودبھی حاضرہوکراللہ سے گڑ گڑاکردعاکریں کہ جو جھوٹاہواس پر اللہ کی لعنت ہو

By Kanzul Eman

پھر اے محبوب! جو تم سے عیسیٰ کے بارے میں حجت کریں بعد اس کے کہ تمہیں علم آچکا تو ان سے فرما دو آؤ ہم بلائیں اپنے بیٹے اور تمہارے بیٹے اور اپنی عورتیں اور تمہاری عورتیں اور اپنی جانیں اور تمہاری جانیں ، پھر مباہلہ کریں تو جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ڈالیں ( ف۱۱٦ )

By Tahir ul Qadri

پس آپ کے پاس علم آجانے کے بعد جو شخص عیسٰی ( علیہ السلام ) کے معاملے میں آپ سے جھگڑا کرے تو آپ فرما دیں کہ آجاؤ ہم ( مل کر ) اپنے بیٹوں کو اور تمہارے بیٹوں کو اور اپنی عورتوں کو اور تمہاری عورتوں کو اور اپنے آپ کو بھی اور تمہیں بھی ( ایک جگہ پر ) بلا لیتے ہیں ، پھر ہم مباہلہ ( یعنی گڑگڑا کر دعا ) کرتے ہیں اور جھوٹوں پر اﷲ کی لعنت بھیجتے ہیں