पस उसके बाद भी जो लोग अल्लाह पर झूठ बांधें वही ज़ालिम हैं।
پھرجس نے اس کے بعدبھی اﷲ تعالیٰ پر جھوٹ باندھاتووہی لوگ ظالم ہیں۔
جو لوگ اس کے بعد بھی اللہ پر جھوٹ باندھیں ، وہی لوگ ظالم ہیں ۔
پھر اس کے بعد جو شخص خدا پر بہتان باندھے ۔ تو ( سمجھ لو کہ ) ایسے لوگ ہی ظالم ہیں ۔
اس کے بعد بھی جو لوگ اپنی جھوٹی گھڑی ہوئی باتیں اللہ کی طرف منسوب کرتے رہیں وہی درحقیقت ظالم ہیں ۔
پس جس شخص نے اس کے بعد اللہ ( تعالیٰ ) پر جھوٹا بہتان لگایا تو یہی لوگ ظالم ہیں ۔
پھر ان باتوں کے ( واضح ہونے کے ) بعد بھی جو لوگ اللہ پر جھوٹا بہتان باندھیں ، تو ایسے لوگ بڑے ظالم ہیں ۔
پھراس کے بعدبھی جو لوگ اللہ کی طرف جھوٹی باتیں منسوب کریں توایسے لوگ ظالم ہیں
تو اس کے بعد جو اللہ پر جھوٹ باندھے ( ف۱۷٤ ) تو وہی ظالم ہیں ،
پھر اس کے بعد بھی جو شخص اللہ پر جھوٹ گھڑے تو وہی لوگ ظالم ہیں