Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

आप कह दीजिएः अल्लाह ने तो सच कहा, अब इब्राहीम (अलै॰) के दीन की पैरवी करो जो सीधे रास्ते पर चलने वाले थे और वह शिर्क करने वालों में से न थे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دو کہ اﷲ تعالیٰ نے سچ فرمایا ہے،چنانچہ ابراہیم کی ملت کی پیروی کروجویک سو تھا اور مشرکوں میں سے نہ تھا۔

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: اللہ نے سچ فرمایا تو ابراہیم کی ملت کی پیروی کرو ، جو حنیف تھا اور مشرکین میں سے نہ تھا ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہہ دیجیے خدا نے سچ فرمایا! پس تم ملت ( دین ) ابراہیم کی پیروی کرو جو باطل سے کنارہ کش ہوکر صرف اللہ کا ہو رہا تھا اور مشرکین میں سے نہ تھا ۔

By Moudoodi

کہو ، اللہ نے جو کچھ فرمایا ہے سچ فرمایا ہے ، تم کو یکسو ہو کر ابراہیم کے طریقہ کی پیروی کرنی چاہیے ، اور ابراہیم شرک کرنے والوں میں سے نہ تھا ۔ 78

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ اللہ ( تعالیٰ ) نے سچ فرمایا ہے لہٰذا تم ملت ابراہیم کی پیروی کرو جو ہمہ تن اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف یک سو تھے اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

آپ کہیے کہ اللہ نے سچ کہا ہے ، لہذا تم ابراہیم کے دین کا اتباع کرو جو پوری طرح سیدھے راستے پر تھے ، اور ان لوگوں میں سے نہیں تھے جو اللہ کی خدائی میں کسی کو شریک مانتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ اللہ نے سچ فرمایا ہے لہٰذا تم لوگ ابراہیم کے دین کی پیروی کروجواللہ ہی کے ہو گئے تھے اور مشرک نہیں تھے

By Kanzul Eman

تم فرماؤ اللہ سچا ہے ، تو ابراہیم کے دین پر چلو ( ف۱۷۵ ) جو ہر باطل سے جدا تھے اور شرک والوں میں نہ تھے ،

By Tahir ul Qadri

فرما دیں کہ اللہ نے سچ فرمایا ہے ، سو تم ابراہیم ( علیہ السلام ) کے دین کی پیروی کرو جو ہر باطل سے منہ موڑ کر صرف اللہ کے ہوگئے تھے ، اور وہ مشرکوں میں سے نہیں تھے