Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

बेशक पहला घर जो लोगों के लिए बनाया गया था वह वही है जो मक्का में है, बरकत वाला और सारे जहान के लिए हिदायत का मरकज़ है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناًپہلا گھرجولوگوں کے لیے بنایا گیاوہی ہے جومکہ میں ہے، تمام جہانوں کے لئے بابرکت اور ہدایت ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

بیشک پہلا گھر ، جو لوگوں کیلئے بنایا گیا ، وہی ہے جو مکہ میں ہے ، عالم والوں کیلئے برکت اور ہدایت کا مرکز ۔

By Hussain Najfi

بے شک سب سے پہلا گھر جو لوگوں ( کی عبادت ) کے لیے بنایا گیا یقینا وہی ہے جو مکہ میں ہے بڑی برکت والا اور عالمین کے لیے مرکز ہدایت ہے ۔

By Moudoodi

بے شک سب سے پہلی عبادت گاہ جو انسانوں کے لیے تعمیر ہوئی وہ وہی ہے جو مکہ میں واقع ہے ۔ اس کو خیروبرکت دی گئی تھی اور تمام جہان والوں کے لیے مرکزِ ہدایت بنایا گیا تھا ۔ 79

By Mufti Naeem

بیشک سب سے پہلا گھر جو لوگوں کیلئے مقرر کیا گیا وہ ہے جو مکہ میں ہے جو برکت والا اور ساری دنیا کیلئے ہدایت ( کا ذریعہ ) ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ سب سے پہلا گھر جو لوگوں ( کی عبادت ) کے لیے بنایا گیا یقینی طور پر وہ ہے جو مکہ میں واقع ہے ( اور ) بنانے کے وقت ہی سے برکتوں والا اور دنیا جہان کے لوگوں کے لیے ہدایت کا سامان ہے ۔ ( ٣٤ )

By Noor ul Amin

بیشک سب سے پہلاگھرجولوگوں کے لئے تعمیرہواوہی ہےجو مکہ میں ہے ، برکت والا ہے اور تمام جہانوں کے لئے ہدایت ہے

By Kanzul Eman

بیشک سب میں پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کو مقرر ہوا وہ ہے جو مکہ میں ہے برکت والا اور سارے جہان کا راہنما ( ف۱۷٦ )

By Tahir ul Qadri

بیشک سب سے پہلا گھر جو لوگوں ( کی عبادت ) کے لئے بنایا گیا وہی ہے جو مکہّ میں ہے ، برکت والا ہے اور سارے جہان والوں کے لئے ( مرکزِ ) ہدایت ہے