Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

सब खाने की चीज़ें बनी-इस्राईल के लिए हलाल थीं सिवाए उसके जो इस्राईल ने अपने ऊपर हराम कर लिया था क़ब्ल इसके कि तौरात उतरे, (ऐ नबी) आप कह दें कि तौरात लाओ और उसको पढ़ो, अगर तुम सच्चे हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تمام کھانے بنی اسرائیل کے لیے حلال تھے مگرجواسرائیل (یعقوبؑ ) نے اپنی جان پرحرام کرلیے تھے اس سے پہلے کہ تورات نازل کی جاتی۔ آپ کہہ دیں تورات لاؤ پھرتم اس کو پڑھو اگرتم سچے ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

کھانے کی ساری چیزیں بنی اسرائیل کیلئے حلال تھیں مگر وہ جو اسرائیل نے تورات کے نازل کیے جانے سے پہلے اپنے اوپر حرام ٹھہرالی تھیں ۔ کہہ دو: تو لاؤ تورات اور اس کو پڑھو اگر تم سچے ہو ۔

By Hussain Najfi

تورات نازل ہونے سے پہلے کھانے کی سب چیزیں ( جو اسلام میں حلال ہیں ) بنی اسرائیل کے لیے بھی حلال تھیں ۔ سوائے اس کے جو اسرائیل ( یعقوب ) نے اپنے اوپر حرام کر رکھی تھی ( یہود سے ) کہو کہ اگر تم سچے ہو تو تورات لاؤ اور اسے پڑھو ۔

By Moudoodi

کھانے کی یہ ساری چیزیں ( جو شریعت محمدی میں حلال ہیں ) بنی اسرائیل کے لیے بھی حلال تھیں ، 76 البتہ بعض چیزیں ایسی تھیں جنہیں تورات کے نازل کیے جانے سے پہلے اسرائیل 77 نے خود اپنے اوپر حرام کرلیا تھا ۔ ان سے کہو ، اگر تم ( اپنے اعتراض میں ) سچے ہو تو لاؤ تورات اور پیش کرو اس کی کوئی عبارت ۔

By Mufti Naeem

بنی اسرائیل پر تمام کھانے حلال تھے سوائے اس کے جو خود یعقوب ( علیہ السلام ) نے اپنے اوپر حرام کر لئے تھے تورات کے نازل ہونے سے پہلے ۔ آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ تورات لائو اور اسے پڑھو اگر تم سچے ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

تورات کے نازل ہونے سے پہلے کھانے کی تمام چیزیں ( جو مسلمانوں کے لیے حلال ہیں ) بنی اسرائیل کے لیے ( بھی ) حلال تھیں ، سوائے اس چیز کے جو اسرائیل ( یعنی یعقوب علیہ السلام ) نے اپنے اوپر حرام کرلی تھی ۔ ( اے پیغمبر ! یہودیوں سے ) کہہ دو کہ : اگر تم سچے ہو تو تورات لے کر آؤ اور اس کی تلاوت کرو ۔ ( ٣٣ )

By Noor ul Amin

بنی اسرائیل کے لئے کھانے پینے کی سب چیز یں حلال تھیں سوائے ان کے جسے یعقوب نے تورات کے نازل ہونے سے پہلے خوداپنے اوپر حرام کر لیا تھا ( اے نبی ) آپ ان ( یہودیوں ) سے کہیے کہ اگر تم اپنے دعوٰی میں سچے ہو تو تورات لائو اور اس میں سے وہ ( عبارت ) پڑھو

By Kanzul Eman

سب کھانے بنی اسرائیل کو حلال تھے مگر وہ جو یعقوب نے اپنے اوپر حرام کرلیا تھا توریت اترنے سے پہلے تم فرماؤ توریت لاکر پڑھو اگر سچے ہو ( ف۱۷۳ )

By Tahir ul Qadri

تورات کے اترنے سے پہلے بنی اسرائیل کے لئے ہر کھانے کی چیز حلال تھی سوائے ان ( چیزوں ) کے جو یعقوب ( علیہ السلام ) نے خود اپنے اوپر حرام کر لی تھیں ، فرما دیں: تورات لاؤ اور اسے پڑھو اگر تم سچے ہو