तुम हरगिज़ नेकी के मर्तबे को नहीं पहुँच सकते जब तक तुम उन चीज़ों में से ख़र्च न करो जिनको तुम महबूब रखते हो, और जो चीज़ भी तुम ख़र्च करोगे उससे अल्लाह बाख़बर है।
تم ہرگزپوری نیکی حاصل نہیں کروگے یہا ں تک تم ان چیزوں میں سے خرچ کروجن سے تم محبت رکھتے ہواورجو بھی تم خرچ کروگے اس کویقیناًاﷲ تعالیٰ پوری طرح جاننے والا ہے۔
تم خدا کی وفاداری کا درجہ ہرگز نہیں حاصل کرسکتے ، جب تک ان چیزوں میں سے خرچ نہ کرو ، جن کو تم محبوب رکھتے ہو اور جو کوئی چیز بھی تم خرچ کرو گے تو اللہ اس سے باخبر ہے ۔
لوگو! تم ہرگز اس وقت تک نیکی ( کو حاصل ) نہیں کر سکتے جب تک اپنی پسندیدہ چیزوں میں سے کچھ راہِ خدا میں خرچ نہ کرو ۔ اور تم ( راہِ خدا میں ) جو کچھ خرچ کرتے ہو خدا اس کو خوب جانتا ہے ۔
تم نیکی کو نہیں پہنچ سکتے جب تک کہ اپنی وہ چیزیں ( خدا کی راہ میں ) خرچ نہ کرو جنہیں تم عزیز رکھتے ہو 75 اور جو کچھ تم خرچ کرو گے اللہ اس سے بے خبر نہ ہوگا ۔
جب تک تم اپنی محبوب چیزوں میںسے ( اللہ تعالیٰ کی راہ میں ) خرچ نہ کروگے ہرگز ( کامل ) نیکی حاصل نہ کر سکو گے ۔ اور جو کچھ ( بھی ) تم خرچ کرتے ہو بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) اسے جانتے ہیں ۔
تم نیکی کے مقام تک اس وقت تک ہرگز نہیں پہنچو گے جب تک ان چیزوں میں سے ( اللہ کے لیے ) خرچ نہ کرو جو تمہیں محبوب ہیں ۔ ( ٣٢ ) اور جو کچھ بھی تم خرچ کرو ، اللہ اسے خوب جانتا ہے ۔
جب تک تم اپنی پسندیدہ چیزسے اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ نہ کرو گے ہرگز بھلائی نہ پائو گے ا ورتم جو کچھ بھی خرچ کروگے اللہ اسے خوب جانتا ہے
تم ہرگز بھلائی کو نہ پہنچو گے جب تک راہِ خدا میں اپنی پیاری چیز نہ خرچ کرو ( ف۱۷۲ ) اور تم جو کچھ خرچ کرو اللہ کو معلوم ہے ،
تم ہرگز نیکی کو نہیں پہنچ سکو گے جب تک تم ( اللہ کی راہ میں ) اپنی محبوب چیزوں میں سے خرچ نہ کرو ، اور تم جو کچھ بھی خرچ کرتے ہو بیشک اللہ اسے خوب جاننے والا ہے