Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह ही है जिस ने तुम्हें पैदा किया, फिर तुम्हें रोज़ी दी; फिर वह तुम्हें मृत्यु देता है; फिर तुम्हें जीवित करेगा। क्या तुम्हारे ठहराए हुए साझीदारों में भी कोई है, जो इन कामों में से कुछ कर सके? महान और उच्च है वह उस से जो साझी वे ठहराते हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ وہی ہے جس نے تمہیں پیداکیاپھرتمہیں رزق دیا،پھروہ تمہیں موت دے گا، پھروہ تمہیں زندہ کرے گا، کیا تمہارے شریکوں میں سے کوئی ہے جوان میں سے کوئی بھی کام کرتاہو؟پاک ہے وہ اور اُن سے بہت بلند ہے جنہیں یہ شریک بناتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اللہ ہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا ، پھر تم کو روزی دی ، پھر تم کو موت دیتا ہے ، پھر تم کو زندہ کرے گا ۔ کیا تمہارے شریکوں میں سے بھی کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کوئی کام کرتا ہو؟ وہ پاک ہے اور برتر ہے ان چیزوں سے ، جن کو وہ شریک ٹھہراتے ہیں!

By Hussain Najfi

وہ اللہ ہی ہے جس نے ( پہلے ) تمہیں پیدا کیا ۔ پھر تمہیں رزق دیا ۔ پھر وہ تمہیں موت دے گا اور پھر تمہیں زندہ کرے گا ۔ کیا تمہارے بنائے ہوئے شریکوں میں سے کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کوئی کام کر سکے؟ اللہ پاک ہے اور بلند و بالا ہے ان کے شرک سے جو وہ کرتے ہیں ۔

By Moudoodi

اللہ ہی 61 ہے جس نے تم کو پیدا کیا ، پھر تمہیں رزق دیا ، 62 پھر وہ تمہیں موت دیتا ہے ، پھر وہ تمہیں زندہ کرے گا ۔ کیا تمہارے ٹھیرائے ہوئے شریکوں میں کوئی ایسا ہے جو ان میں سے کوئی کام بھی کرتا ہو؟63 پاک ہے وہ اور بہت بالا و برتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔ ؏٤

By Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) وہ ذات ہے جس نے تم لوگوں کو پیدا فرمایا پھر تمہیں رزق دیا پھر تمہیں موت دے گا پھر تمہیں ( دوبارہ ) زندہ کرے گا ، کیا تمہارے ( تجویز کردہ ) شریکوں میں کوئی ایسا ہے جو ان ( کاموں ) میں سے کچھ بھی کرسکے؟ پاک ہے وہ اور جو کچھ یہ لوگ شرک کرتے ہیں اس سے بلند و برتر ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اللہ وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ، پھر اس نے تمہیں رزق دیا ، پھر وہ تمہیں موت دیتا ہے پھر تمہیں زندہ کرے گا ۔ جن کو تم نے اللہ کا شریک مانا ہوا ہے ، کیا ان میں سے کوئی ہے جو ان میں سے کوئی کام کرتا ہو؟ پاک ہے وہ اور بہت بالا و برتر اس شرک سے جس کا ارتکاب یہ لوگ کرتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

اللہ وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پھرتمہیں رزق دیا ، پھرتمہیں موت دے گا پھرتمہیں زندہ کرے گا ، کیا تمہارے شریکوں میں بھی کوئی ایسا ہےجو ا ن میں سے کوئی بھی کام کر سکتا ہو ، وہ پاک ہے اورجو کچھ وہ شریک ٹھہراتے ہیں ان سے بالاترہیں

By Kanzul Eman

اللہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پھر تمہیں روزی دی پھر تمہیں مارے گا پھر تمہیں جِلائے گا ( ف۸۷ ) کیا تمہارے شریکوں میں ( ف۸۸ ) بھی کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کچھ کرے ( ف۸۹ ) پاکی اور برتری ہے اسے ان کے شرک سے ،

By Tahir ul Qadri

اﷲ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پھر اس نے تمہیں رزق بخشا پھر تمہیں موت دیتا ہے پھر تمہیں زندہ فرمائے گا ، کیا تمہارے ( خود ساختہ ) شریکوں میں سے کوئی ایسا ہے جو ان ( کاموں ) میں سے کچھ بھی کر سکے ، وہ ( اﷲ ) پاک ہے اور ان چیزوں سے برتر ہے جنہیں وہ ( اس کا ) شریک ٹھہراتے ہیں