Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हम तुम से पहले कितने ही रसूलों को उन की क़ौम की ओर भेज चुके हैं और वे उन के पास खुली निशानियाँ लेकर आए। फिर हम उन लोगों से बदला लेकर रहे जिन्होंने अपराध किया, और ईमान वालों की सहायता करना तो हम पर एक हक़ है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوربلاشبہ یقیناہم نے آپ سے پہلے بھی رسول اُن کی قوم کی طرف بھیجے تھے پھروہ اُن کے پاس واضح نشانیاں لائے تھے توہم نے اُن سے انتقام لیاجنہوں نے جُرم کیااورمؤمنوں کی مددکرنا ہم پرلازم ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تم سے پہلے بھی رسول بھیجے ان کی قوموں کی طرف ۔ پس وہ ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے تو ہم نے ان لوگوں سے انتقام لیا جنہوں نے جرم کیا اور اہلِ ایمان کی نصرت ہم پر لازم ہے ۔

By Hussain Najfi

بے شک ہم نے آپ سے پہلے ( بہت سے ) پیغمبر ان کی قوموں کی طرف بھیجے جو ان کے پاس کھلی ہوئی نشانیاں ( معجزات ) لے کر آئے ۔ پھر ہم نے مجرموں سے بدلہ لیا اور ہم پر اہلِ ایمان کی مدد کرنا لازم ہے ۔

By Moudoodi

اور ہم نے تم سے پہلے رسولوں کو ان کی قوم کی طرف بھیجا اور وہ ان کے پاس روشن نشانیاں لے کر آئے ، 71 پھر جنہوں نے جرم کیا 72 ان سے ہم نے انتقام لیا اور ہم پر یہ حق تھا کہ ہم مومنوں کی مدد کریں ۔

By Mufti Naeem

اور تحقیق ( اے محبوب ﷺ ) ہم نے آپ سے پہلے بہت سے رسولوں کو ان کی قوم کے پاس بھیجا پس وہ ان کے پاس واضح دلائل لے کر آئے پھر ہم نے ان لوگوں سے جنہوں نے جرم کیا تھا بدلہ لیا اور ایمان والوں کی مدد تو ہم پر ( ہمارے کرم کے طفیل ) واجب ہی ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) ہم نے تم سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر ان کی قوموں کے پاس بھیجے ، چنانچہ وہ ان کے پاس کھلے کھلے دلائل لے کر آئے ۔ پھر جنہوں نے جرائم کا ارتکاب کیا تھا ، ہم نے ان سے انتقام لیا ، اور ہم نے یہ ذمہ داری لی تھی کہ ایمان والوں کی مدد کریں ۔

By Noor ul Amin

اور آپ سے قبل ہم نے کئی رسول ان قوموں کی طرف بھیجےجو روشن دلائل لے کر ان کے پاس آ ئے ، پھرجولوگ مجرم تھے ہم نے ان سے انتقام لے لیا اور مومنوں کی مدد کرناہماراحق تھا

By Kanzul Eman

اور بیشک ہم نے تم سے پہلے کتنے رسول ان کی قوم کی طرف بھیجے تو وہ ان کے پاس کھلی نشانیاں لائے پھر ہم نے مجرموں سے بدلہ لیا ( ف۱۰۳ ) اور ہمارے ذمہٴ کرم پر ہے مسلمانوں کی مدد فرمانا ( ف۱۰٤ )

By Tahir ul Qadri

اور درحقیقت ہم نے آپ سے پہلے رسولوں کو ان کی قوموں کی طرف بھیجا اور وہ ان کے پاس واضح نشانیاں لے کر آئے پھر ہم نے ( تکذیب کرنے والے ) مجرموں سے بدلہ لے لیا ، اور مومنوں کی مدد کرنا ہمارے ذمۂ کرم پر تھا ( اور ہے )