Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हम ने इस क़ुरआन में लोगों के लिए प्रत्येक मिसाल पेश कर दी है। यदि तुम कोई भी निशानी उन के पास ले आओ, जिन लोगों ने इनकार किया है, वे तो यही कहेंगे, "तुम तो बस झूठ घड़ते हो।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوربلاشبہ یقیناہم اس قرآن میں لوگوں کے لیے ہرقسم کی مثالیں بیان کرچکے ہیں اوریقینااگرآپ اُن کے پاس کوئی معجزہ بھی لائیں توجن لوگوں نے کفرکیاوہ ضرورکہیں گے کہ تم یقیناًباطل پرست ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے – اس قرآن میں لوگوں کیلئے – ہر قسم کی تمثیلیں بیان کردی ہیں اور اگر تم ان کے پاس کوئی سی نشانی بھی لاؤ گے تو جن لوگوں نے کفر کیا ہے وہ یہی کہیں گے: تم لوگ بالکل جھوٹے ہو ۔

By Hussain Najfi

بے شک ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے ( سمجھانے ) کیلئے ہر قسم کی مثال پیش کی ہے اور اگر آپ ان کے پاس کوئی نشانی ( معجزہ ) لے بھی آئیں تو بھی کافر لوگ یہی کہیں گے کہ تم باطل پر ہو ۔

By Moudoodi

ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح سے سمجھایا ہے ۔ تم خواہ کوئی نشانی لے آؤ جن لوگوں نے ماننے سے انکار کر دیا ہے وہ یہی کہیں گے کہ تم باطل پر ہو ۔

By Mufti Naeem

اور تحقیق ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر ( قسم کی ) مثال دی ہے اور البتہ اگر آپ ( ﷺ ) ان لوگوں کے پاس کوئی ( اور ) نشانی ( بھی ) لے کر آئیں تو البتہ جن لوگوں نے کفر کیا وہ ضرور یہ کہیں گے کہ تم لوگ تو صرف باطل پرست ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اس قرآن میں لوگوں ( کو سمجھانے ) کی خاطر ہر قسم کی باتیں بیان کی ہیں ۔ اور ( اے پیغمبر ) ان کا حال یہ ہے کہ تم ان کے پاس کوئی بھی نشانی لے آؤ ، یہ کافر لوگ پھر بھی یہی کہیں گے کہ تم کچھ بھی نہیں ، بالکل غلط کار ہو ۔

By Noor ul Amin

ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہرطرح کی مثالیں بیان کردیں ہیں ، اور اگر آپ ان کے پاس کوئی معجزہ بھی لے آئیں توکافر لوگ یہی کہیں گے کہ تم توجعل سازی کر رہے ہو

By Kanzul Eman

اور بیشک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی مثال بیان فرمائی ( ف۱۲۷ ) اور اگر تم ان کے پاس کوئی نشانی لاؤ تو ضرور کافر کہیں گے تم تو نہیں مگر باطل پر ،

By Tahir ul Qadri

اور درحقیقت ہم نے لوگوں ( کے سمجھانے ) کے لئے اس قرآن میں ہر طرح کی مثال بیان کر دی ہے ، اور اگر آپ ان کے پاس کوئی ( ظاہری ) نشانی لے آئیں تب بھی یہ کافر لوگ ضرور ( یہی ) کہہ دیں گے کہ آپ محض باطل و فریب کار ہیں