अतः उस दिन ज़ुल्म करने वालों को उन का कोई उज़्र (सफाई पेश करना) काम न आएगा और न उन से यह चाहा जाएगा कि वे किसी यत्न से (अल्लाह के) प्रकोप को टाल सकें
تواُس دن جن لوگوں نے ظلم کیااُن کی معذرت فائدہ نہ دے گی اورنہ ہی اُن سے معافی مانگنے کے لیے کہاجائے گا۔
پس اس دن ان لوگوں کو ان کی معذرت کچھ نفع نہ دے گی جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہوگا اور نہ ان سے یہ چاہا جائے گا کہ وہ خدا کو راضی کریں ۔
سو اس دن ظالموں کو ان کی معذرت کوئی فائدہ نہیں دے گی اور نہ ہی ان سے ( توبہ کرکے ) خدا کو راضی کرنے کیلئے کہا جائے گا ۔
پس وہ دن ہوگا جس میں ظالموں کو ان کی معذرت کوئی نفع نہ دے گی اور نہ ان سے معافی مانگنے کے لیے کہا جائے گا ۔ 83
پس اس دن جن لوگوں نے ظلم کیا ان کو ان کی معذرت کوئی نفع نہ دے گی اور نہ ہی ان لوگوں سے معذرت طلب کی جائے گی
چنانچہ جن لوگوں نے ظلم کی راہ اپنائی تھی ، اس دن ان کی معذرت انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گی ، اور نہ ان سے یہ کہا جائے گا کہ اللہ کی ناراضی دور کرو ۔
پس اس دن ظالموں کو نہ ان کی معذرت کچھ فائدہ دیگی اور نہ ہی ان سے یہ مطالبہ کیا جائے گاکہ وہ اپنے رب کو راضی کرلیں
تو اس دن ظالموں کو نفع نہ دے گی ان کی معذرت اور نہ ان سے کوئی راضی کرنا مانگے ( ف۱۲٦ )
پس اس دن ظالموں کو ان کی معذرت کوئی فائدہ نہ دے گی اور نہ ہی ان سے ( اﷲ کو ) راضی کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا