अब जब उन से कहा जाता है कि "उस चीज़ का अनुसरण करो जो अल्लाह ने उतारी है," तो कहते हैं, "नहीं, बल्कि हम तो उस चीज़ का अनुसरण करेंगे जिस पर हम ने अपने बाप-दादा को पाया है।" क्या यद्यपि शैतान उन को भड़कती आग की यातना की ओर बुला रहा हो तो भी?
اورجب اُن سے کہا جاتا ہے کہ اُس کی پیروی کرو جو اﷲ تعالیٰ نے نازل کیا ہے تو کہتے ہیں بلکہ ہم اُسی چیزکی پیروی کریں گے جس پرہم نے اپنے باپ دادا کو پایاہے، اورکیا اگرچہ شیطان انہیں بھڑکتی ہوئی آگ کے عذاب کی طرف بلا رہا ہو؟
اور جب ان کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس چیز کی پیروی کرو جو اللہ نے اتاری ہے تو جواب دیتے ہیں کہ ( ہم یہ نہیں کریں گے ) ، بلکہ اسی طریقہ کی پیروی کرتے رہیں گے ، جس پر ہم نے اپنے آباء واجداد کو پایا ہے ۔ کیا اس صورت میں بھی جبکہ شیطان ان کو عذابِ دوزخ کی طرف بلا رہا ہو؟
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس چیز کی پیروی کرو جو اللہ نے نازل کی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ( نہیں ) بلکہ ہم تو اس کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے ۔ کیا ( یہ جب بھی انہی کی پیروی کریں گے ) اگرچہ شیطان ان ( بڑوں ) کو بھڑکتی آگ کے عذاب کی طرف بلا رہا ہو؟
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ پیروی کرو اس چیز کی جو اللہ نے نازل کی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم تو اس چیز کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے ۔ کیا یہ انہی کی پیروی کریں گے خواہ شیطان ان کو بھڑکتی ہوئی آگ ہی کی طرف کیوں نہ بلاتا رہا ہو 39؟
اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ جو اللہ ( تعالیٰ ) نے نازل فرمایا اس کی پیروی کرو ( تو ) کہتے ہیں ( نہیں ) بلکہ ہم اس کی پیروی کریں گے جس پر اپنے بڑوں کو ہم نے پایا ہے ، کیا ( اس وقت بھی ) اگر شیطان ان کے بڑوں کو دوزخ کے عذاب کی طرف بلاتا رہا ہو
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ : اس چیز کی اتباع کرو جو اللہ نے اتاری ہے ۔ تو وہ کہتے ہیں : نہیں ، بلکہ ہم تو اس طریقے کے پیچھے چلیں گے جس پر ہم نے اپنے باپ داداوں کو پایا ہے ۔ بھلا اگر شیطان ان ( باپ دادوں ) کو بھڑکتی آگ کے عذاب کی طرف بلاتا رہا ہو ، کیا تب بھی ( وہ انہی کے پیچھے چلیں گے؟ )
اور جب انہیں کہاجائے کہ جو اللہ نے نازل کیا ہے اس کی پیروی کرو تو کہتے ہیں ، ’’بلکہ ہم تو اس کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا‘‘ اگرچہ شیطان انہیں جہنم کے عذا ب کی طرف بلاتارہا ہے
اور جب ان سے کہا جائے اس کی پیروی کرو جو اللہ نے اتارا تو کہتے ہیں بلکہ ہم تو اس کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ( ف۳۹ ) کیا اگرچہ شیطان ان کو عذاب دوزخ کی طرف بلاتا ہو ( ف٤۰ )
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم اس ( کتاب ) کی پیروی کرو جو اﷲ نے نازل فرمائی ہے تو کہتے ہیں ( نہیں ) بلکہ ہم تو اس ( طریقہ ) کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ، اور اگرچہ شیطان انہیں عذابِ دوزخ کی طرف ہی بلاتا ہو