ऐ लोगों! अपने रब का डर रखो और उस दिन से डरो जब न कोई बाप अपनी औलाद की ओर से बदला देगा और न कोई औलाद ही अपने बाप की ओर से बदला देने वाली होगी। निश्चय ही अल्लाह का वादा सच्चा है। अतः सांसारिक जीवन कदापि तुम्हें धोखे में न डाले। और न अल्लाह के विषय में वह धोखेबाज़ तुम्हें धोखें में डाले
اے لوگو! اپنے رب سے ڈر جاؤ اور اُس دن سے ڈرو جب کوئی باپ اپنے بیٹے کے کچھ بھی کام نہ آئے گا اور نہ ہی کوئی بیٹا اپنے باپ کے کچھ بھی کام آنے والا ہوگا، یقیناًاﷲ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے، چنانچہ دنیا کی زندگی تمہیں بالکل دھوکے میں نہ ڈالے اور وہ بڑا دھوکے باز ہرگز تمہیں اﷲ تعالیٰ کے بارے میں دھوکہ نہ دے جائے۔
اے لوگو! اپنے رب ( کی پکڑ ) سے بچو اور اس دن سے ڈرو ، جس دن نہ کوئی باپ اپنی اولاد کے کام آئے گا اور نہ کوئی اولاد اپنے باپ کے کچھ کام آنے والی بن سکے گی ۔ بیشک اللہ کا وعدہ شدنی ہے تو دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈالنے پائے اور نہ اللہ کے باب میں فریب کار تمہیں دھوکے میں رکھے!
اے لوگو! اپنے پروردگار ( کی نافرمانی ) سے ڈرو ۔ اور اس دن کا خوف کرو ۔ جب نہ کوئی باپ اپنے بیٹے کو فائدہ پہنچا سکے گا اور نہ کوئی بیٹا اپنے باپ کو کوئی فائدہ پہنچا سکے گا ۔ بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے تو تمہیں دنیا کی ( عارضی ) زندگی دھوکہ نہ دے اور نہ ہی کوئی دھوکہ باز ( شیطان وغیرہ ) تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکہ دے ۔
لوگو! بچو اپنے رب کے غضب سے اور ڈرو اس دن سے جبکہ کوئی باپ اپنے بیٹے کی طرف سے بدلہ نہ دے گا اور نہ کوئی بیٹا ہی اپنے باپ کی طرف سے کچھ بدلہ دینے والا ہو 59 ہوگا ۔ فی الواقع اللہ کا وعدہ 60 سچا ہے ۔ پس یہ دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے 61 اور نہ دھوکہ باز تم کو اللہ کے معاملے میں دھوکا دینے پائے 62 ۔
اے لوگو! تم لوگ اپنے رب سے ڈرو اور اس دن سے ڈرو ( جس میں ) کوئی باپ اپنے بیٹے ( اولاد ) کی طرف سے بدلہ نہ دے سکے گا اور نہ ہی کوئی بیٹا ( اولاد ) اپنے باپ کی طرف سے کچھ بھی بدلہ دے سکے گا ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) کا وعدہ سچا ہے پس تم لوگوں کو دنیا کی ( یہ ) زندگی ہرگز دھوکہ میں نہ ڈالے اور تم لوگوں کو اللہ ( تعالیٰ ) کے معاملے میں یہ دھوکے باز ( شیطان ) ہرگز دھوکے میں نہ ڈالے ۔
اے لوگو ! اپنے پروردگار ( کی ناراضی ) سے بچو ، اور ڈرو اس دن سے جب کوئی باپ اپنے بیٹے کے کام نہیں آئے گا ، اور نہ کسی بیٹے کی یہ مجال ہوگی کہ وہ اپنے باپ کے ذرا بھی کام آجائے ۔ یقین جانو کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ، اس لیے ایسا ہرگز نہ ہونے پائے کہ یہ دنیوی زندگی تمہیں دھوکے میں ڈال دے ، اور ایسا ہرگز نہ ہونے پائے کہ وہ ( شیطان ) تمہیں اللہ کے معاملے میں دھوکے میں ڈال دے جو سب سے بڑا دھوکا باز ہے ۔
اے لوگو!اپنے رب سے ڈرتے رہواوراس دن سے ڈر جائوجب نہ توکوئی باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام آ ئے گا اور نہ بیٹاباپ کے ، اللہ کاوعدہ یقینا س چاہےلہٰذایہ دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے اور نہ کوئی دھوکے باز تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکے میں ڈالے
اے لوگو! ( ف٦۲ ) اپنے رب سے ڈرو اور اس دن کا خوف کرو جس میں کوئی باپ بچہ کے کام نہ آئے گا ، اور نہ کوئی کامی ( کاروباری ) بچہ اپنے باپ کو کچھ نفع دے ( ف٦۳ ) بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے ( ف٦٤ ) تو ہرگز تمہیں دھوکا نہ دے دنیا کی زندگی ( ف٦۵ ) اور ہرگز تمہیں اللہ کے علم پر دھوکہ نہ دے وہ بڑا فریبی ( ف٦٦ )
اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو ، اور اس دن سے ڈرو جس دن کوئی باپ اپنے بیٹے کی طرف سے بدلہ نہیں دے سکے گا اور نہ کوئی ایسا فرزند ہوگا جو اپنے والد کی طرف سے کچھ بھی بدلہ دینے والا ہو ، بیشک اﷲ کا وعدہ سچا ہے سو دنیا کی زندگی تمہیں ہرگز دھوکہ میں نہ ڈال دے ، اور نہ ہی فریب دینے والا ( شیطان ) تمہیں اﷲ کے بارے میں دھوکہ میں ڈال دے