निस्संदेह उस घड़ी का ज्ञान अल्लाह ही के पास है। वही मेंह बरसाता है और जानता है जो कुछ गर्भाशयों में होता है। कोई व्यक्ति नहीं जानता कि कल वह क्या कमाएगा और कोई व्यक्ति नहीं जानता है कि किस भूभाग में उस की मृत्यु होगी। निस्संदेह अल्लाह जानने वाला, ख़बर रखने वाला है
یقیناًاﷲ تعالیٰ کے پاس ہی قیامت کاعلم ہے اوروہی بارش برساتا ہے اوروہ جانتا ہے جوکچھ رحموں میں ہے اور کوئی شخص نہیں جانتاکہ کل وہ کیاکمائی کرے گا ؟ اورکوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کس زمین میں مرے گا؟ یقیناًاﷲ تعالیٰ ہی سب کچھ جاننے والا،پوری خبررکھنے والاہے۔
قیامت کا علم اللہ ہی کے پاس ہے اور وہی بارش اتارتا ہے اور وہ جانتا ہے جو کچھ رحموں میں ہوتا ہے اور کسی کو بھی پتا نہیں کہ کل وہ کیا کمائی کرے گا اور نہ کسی کو یہ علم ہے کہ وہ کس سرزمین میں مرے گا ۔ بیشک اللہ علم والا اور خبر رکھنے والا ہے ۔
بے شک اللہ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے اور وہی بارش برساتا ہے اور وہی جانتا ہے کہ ماؤں کے رحموں میں کیا ہے؟ اور کوئی نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کرے گا اور کوئی نہیں جانتا کہ وہ کس سرزمین میں مرے گا ۔ بے شک اللہ بڑا جاننے والا ( اور ) بڑا باخبر ہے ۔
اس گھڑی کا علم اللہ ہی کے پاس ہے ، وہی بارش برساتا ہے ، وہی جانتا ہے کہ ماؤں کے پیٹوں میں کیا پرورش پا رہا ہے ، کوئی متنفس نہیں جانتا کہ کل وہ کیا کمائی کرنے والا ہے اور نہ کسی شخص کو یہ خبر ہے کہ کس سرزمین میں اس کی موت آنی ہے ، اللہ ہی سب کچھ جاننے والا اور باخبر ہے 63 ۔ ع4
بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے پاس قیامت کا علم ہے اور وہ ( ہی ) جانتا ہے جو ( ماؤں کے ) رحموں ( پیٹوں ) میں ہے اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ ( آئندہ ) کل کیا کمائے گا اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ کس زمین میں مرے گا بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) خوب جاننے والا خوب باخبر ہے ۔
یقیناً ( قیامت کی ) گھڑی کا علم اللہ ہی کے پاس ہے ، وہی بارش برساتا ہے ، اور وہی جانتا ہے کہ ماؤں کے پیٹ میں کیا ہے ، اور کسی متنفس کو یہ پتہ نہیں ہے کہ وہ کل کیا کمائے گا اور نہ کسی متنفس کو یہ پتہ ہے کہ کونسی زمین میں اسے موت آئے گی ۔ بیشک اللہ ہر چیز کا مکمل علم رکھنے والا ، ہر بات سے پوری طرح باخبر ہے ۔
قیامت کاعلم اللہ ہی کے پاس ہے ، وہی بارش برساتا ہے اور وہی جانتا ہے کہ ماں کے رحم میں کیا کچھ ہے ، نہ ہی کوئی یہ جانتا ہے کہ کل کیا کام کرے گا اور نہ ہی یہ جانتا ہے کہ کس سرزمین میں وہ مرے گا ، اللہ ہی سب کچھ جاننے والا اور وہ بڑا با خبرہے
بیشک اللہ کے پاس ہے قیامت کا علم ( ف٦۷ ) اور اتارتا ہے مینھ اور جانتا ہے جو کچھ ماؤں کے پیٹ میں ہے ، اور کوئی جان نہیں جانتی کہ کل کیا کمائے گی اور کوئی جان نہیں جانتی کہ کس زمین میں مرے گی ، بیشک اللہ جاننے والا بتانے والا ہے ( ف٦۸ )
بیشک اﷲ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے ، اور وہی بارش اتارتا ہے ، اور جو کچھ رحموں میں ہے وہ جانتا ہے ، اور کوئی شخص یہ نہیں جانتا کہ وہ کل کیا ( عمل ) کمائے گا ، اور نہ کوئی شخص یہ جانتا ہے کہ وہ کِس سرزمین پر مرے گا ، بیشک اﷲ خوب جاننے والا ہے ، خبر رکھنے والا ہے ( یعنی علیم بالذّات ہے اور خبیر للغیر ہے ، اَز خود ہر شے کا علم رکھتا ہے اور جسے پسند فرمائے باخبر بھی کر دیتا ہے )