Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और यदि कहीं तुम देखते जब वे अपराधी अपने रब के सामने अपने सिर झुकाए होंगे कि "हमारे रब! हम ने देख लिया और सुन लिया। अब हमें वापस भेज दे, ताकि हम अच्छे कर्म करें। निस्संदेह अब हमें विश्वास हो गया।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

ورکاش آپ دیکھیں جب مجرم اپنے رب کے پاس سر جھکائے ہوں گے،اے ہمارے رب!ہم نے دیکھ لیااورہم نے سن لیاچنانچہ ہمیں واپس بھیج دے ہم نیک عمل کریں گے بلاشبہ ہم یقین کرنے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم دیکھ پاتے اس وقت کو جبکہ یہ مجرمین – اپنے رب کے حضور اپنے سر جھکائے ہوئے – ( اعتراف کریں گے کہ ) اے ہمارے رب! ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا تو ہمیں لوٹا کہ ہم نیک کام کریں ، ہم یقین کرنے والے بن گئے!

By Hussain Najfi

اور کاش! تم دیکھتے جب مجرم اپنے سر جھکائے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں ( کھڑے ) ہوں گے اور ( عرض کریں گے ) اے ہمارے پروردگار! ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا تو ( ایک بار دنیا میں ) ہمیں واپس بھیج دے ۔ ( اب ) ہم نیک کام کریں گے اب ہمیں یقین آگیا ہے ۔

By Moudoodi

22 کاش تم دیکھو وہ وقت جب یہ مجرم سر جھکائے اپنے رب کے حضور کھڑے ہوں گے ( اس وقت یہ کہہ رہے ہوں گے ) اے ہمارے رب ، ہم نے خوب دیکھ لیا اور سن لیا اب ہمیں واپس بھیج دے تا کہ ہم نیک عمل کریں ، ہمیں اب یقین آگیا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور کاش آپ ( وہ منظر ) دیکھتے جب مجرم لوگ اپنے سر جھکائے ہوئے اپنے رب کے پاس ( کھڑے ) ہوں گے ( کہیں گے ) ہمارے رب! ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا ہمیں واپس ( دنیا میں ) بھیج دیجیے ہم نیک عمل کریں گے بلاشبہ ہم کامل یقین کرنے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور کاش تم وہ منظر دیکھو جب یہ مجرم لوگ اپنے رب کے سامنے سرجھکائے ہوئے ( کھڑے ) ہوں گے ( کہہ رہے ہوں گے کہ ) ہمارے پروردگار ! ہماری آنکھیں اور ہمارے کان کھل گئے ، اس لیے ہمیں ( دنیا میں ) دوبارہ بھیج دیجیے ، تاکہ ہم نیک عمل کریں ۔ ہمیں اچھی طرح یقین آچکا ہے ۔

By Noor ul Amin

کاش آپ دیکھیں جب مجرم اپنے رب کے حضور سر جھکائے کھڑے ہوں گے ( اور کہیں گے ) ’’اے ہمارے رب ــہم نے دیکھ اور سُن لیا لہٰذا ہمیں واپس بھیج دے کہ ہم اچھے عمل کریں ، اب ہمیں یقین آگیا ہے‘‘

By Kanzul Eman

اور کہیں تم دیکھو جب مجرم ( ف۲۲ ) اپنے رب کے پاس سر نیچے ڈالے ہوں گے ( ف۲۳ ) اے ہمارے رب اب ہم نے دیکھا ( ف۲٤ ) اور سنا ( ف۲۵ ) ہمیں پھر بھیج کہ نیک کام کریں ہم کو یقین آگیا ( ف۲٦ )

By Tahir ul Qadri

اور اگر آپ دیکھیں ( تو ان پر تعجب کریں ) کہ جب مُجرِم لوگ اپنے رب کے حضور سر جھکائے ہوں گے اور ( کہیں گے: ) اے ہمارے رب! ہم نے دیکھ لیا اور ہم نے سُن لیا ، پس ( اب ) ہمیں ( دنیا میں ) واپس لوٹا دے کہ ہم نیک عمل کر لیں بیشک ہم یقین کرنے والے ہیں