कह दो कि "फ़ैसले के दिन इनकार करने वालों का ईमान उन के लिए कुछ लाभदायक न होगा और न उन्हें ढील ही दी जाएगी।"
آپ کہہ دیں کہ فیصلے کے دن اُن کا ایمان اُنہیں کوئی فائدہ نہ دے گا جنہوں نے کفر کیا اورنہ ہی انہیں کوئی مہلت دی جائے گی۔
کہہ دو کہ فیصلہ کے دن ان لوگوں کا ایمان نفع نہیں دے گا ، جنہوں نے کفر کیا ہوگا اور نہ ان کو اس کے بعد مہلت ہی دی جائے گی ۔
آپ کہئے کہ فتح ( فیصلہ ) والے دن کافروں کو ان کا ایمان لانا کوئی فائدہ نہ دے گا اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی ۔
ان سے کہو فیصلے کے دن ایمان لانا ان لوگوں کے لیے کچھ بھی نافع نہ ہوگا جنہوں نے کفر کیا ہے اور پھر ان کو کوئی مہلت نہ ملے گی 42
۔ ( اے محبوبﷺ ) آپ فرمادیجیے فیصلے کے دن کافر لوگوں کو ان کا ایمان ( لانا ) کچھ فائدہ نہ دے گا اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی ۔
کہہ دو کہ : جس دن فیصلہ ہوگا اس دن کافروں کو ان کا ایمان لانا کچھ فائدہ نہیں دے گا ، اور نہ انہیں کوئی مہلت دی جائے گی ۔
آپ ان سے کہہ دیجئے کہ ’’جب فیصلہ کادن ہوگاتوجن لوگوں نے کفر کیا ہے انہیں اس دن ایمان لانا فائدہ نہ دے گا اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی‘‘
تم فرماؤ فیصلہ کے دن ( ف۵۸ ) کافروں کو ان کا ایمان لانا نفع نہ دے گا اور نہ انھیں مہلت ملے ( ف۵۹ )
آپ فرما دیں: فیصلہ کے دن نہ کافروں کو ان کا ایمان فائدہ دے گا اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی